امریکہ دیوالیہ ہونے سے بچ گیا

image

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن کے ریپبلکن رہنما سے کامیاب مذاکرات کے بعد امریکہ دیوالیہ ہونے سے بچ گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن اور ریپبلکن رہنما کیون میکارتھی کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو گئے۔ مذاکرات میں قرض کی حد کو بڑھانے اور اخراجات کو کنٹرول پر اتفاق ہو گیا۔

اس سے قبل امریکی صدر کا کہنا تھا کہ قرض کی حد کے حوالے سے مذاکرات درست سمیت مں آگے بڑھ رہے ہیں اور امید ہے کہ آج ہی ہم کسی نتیجے پر پہنچ جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: 

امریکی ٹریژری سیکرٹری جینٹ ییلن نے کہا تھا کہ اگر کانگریس نے 31.4 ٹریلین ڈالر کے قرض کی حد میں اضافہ نہیں کیا تو حکومت 5 جون کو اپنے بلوں کی ادائیگی نہیں کر پائے گی جس سے ملک کو ڈیفالٹ کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.