لاکھوں ڈالر کمانے والا کتا

image

مشی گن میں کتا اپنی مالکن کورٹنی بڈزن کو سالانہ لاکھوں ڈالر کما کر دیتا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق مشی گن میں لاکھوں ڈالا کمانے والے کتے کی عمر 5 سال ہے اور اسے یوٹیوب پر انفلوئنسر جانوروں میں اول درجہ حاصل ہے۔

کتے کی مالکن کورٹنی اور ان کے شوہر مائیک کا کہنا تھا کہ انہوں نے کتے کی کمائی کے بعد نوکری چھوڑ دی ہے اور اب وہ گھر پر ہی ہوتے ہیں اور کتے کو سنبھالتے ہیں جبکہ وہ انہیں پیسے کما کر دیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ کتے کے چھوٹے بچے ٹوڈ کی دیکھ بھال کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 

کتا جس کا نام “ٹکر” رکھا ہوا ہے اس کی 30 منٹ کی طویل یوٹیوب ویڈیو سے 40 سے 60 ہزار ڈالر تک آمدن ہوتی ہے جبکہ 3 سے 8 انسٹا گرام کی پوسٹ سے 20 ہزار ڈالر کی خطیر رقم بھی حاصل ہوتی ہے۔

دونوں میاں بیوی نے “ٹکر” کو اس وقت گود لیا تھا جب وہ صرف 8 ہفتے کا تھا اور اس کی پہلی ویڈیو ایک ماہ بعد ہی وائرل ہو گئی تھی اور جب یہ 6 ماہ کا ہوا تو اس کے فالوورز کی تعداد 60 ہزار تک پہنچ چکی تھی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.