ملاقات کے بعد عافیہ کو زنجیروں میں جکڑ کر لے جایا گیا، عافیہ موومنٹ میڈیا انفارمیشن سیل

image

امریکی جیل میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی اپنی بہن فوزیہ صدیقی سے دوسرے روز بھی ملاقات ہوئی، عافیہ صدیقی یہی کہتی رہیں کہ انہیں اس جہنم سے نکالو، انہیں زنجیر میں جکڑ کر لے جایا گیا۔

عافیہ موومنٹ میڈیا انفارمیشن سیل کے مطابق عافیہ صدیقی سے ملاقات میں فوزیہ صدیقی کے ہمراہ سینیٹر مشتاق احمد خان اور برطانوی نژاد امریکی وکیل کلائیو اسٹفورڈ اسمتھ بھی موجود تھے۔ 3 گھنٹے تک جاری رہنے والی اس ملاقات کی گفتگو کو مکمل طور پر ریکارڈ کیا گیا۔

سینیٹر مشتاق احمد کی جانب سے موصول تفصیلات میں بتایا گیا کہ عافیہ صدیقی کو ملاقات کیلئے ایک چھوٹے سے کمرے میں لایا گیا جہاں درمیان میں شیشے کی دیوار حائل تھی۔ عافیہ کی صحت کمزور تھی اور آنکھوں میں آنسوں لیے وہ بار بار کہہ رہی تھیں کہ مجھے اس جہنم سے نکالو۔

سینیٹر مشتاق نے ملاقات کا احوال بتاتے ہوئے کہا کہ ماحول تبدیل کرنے کیلئے انہوں نے ادب اور شاعری کے موضوعات کا سہارا لیا جس پر عافیہ یہی کہتی رہیں کہ مجھے اس جہنم سے نکالو۔

اس موقع پر عافیہ صدیقی اور فوزیہ صدیقی نے بچپن کا گیت بھی گایا جسے وہ بچپن میں کھیل کے دوران گایا کرتی تھیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.