آئل کمپنیاں پاکستانی پورٹس پر خام تیل اور پیٹرولیم مصنوعات خرید سکیں گی

image

وفاقی حکومت نے عالمی مارکیٹ سے پیٹرولیم مصنوعات کی خریداری سے متعلق اہم فیصلہ کرلیا ہے۔

موقر قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق آئل مارکیٹنگ کمپنیاں پاکستانی پورٹس پر خام تیل اور پیٹرولیم مصنوعات خرید سکیں گی،غیرملکی آئل سپلائر کمپنیاں خام تیل اور پیٹرولیم مصنوعات پاکستانی پورٹس پر بانڈڈ اسٹوریج میں رکھیں گی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے کسٹم بانڈڈ ویئر ہاؤس پالیسی کی سمری ای سی سی میں پیش کرنے کی منظوری دے دی،ذرائع نے بتایا کہ نئی پالیسی سے پیٹرولیم مصنوعات کی درآمد پربینک چارجز اور دیگر اخراجات ختم ہوجائیں گے اور نئی پالیسی سے ریفائنریوں اور آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو سستے دام پر تیل مل سکے گا۔

عالمی بینکوں کے رویے اور زرمبادلہ کی کمی کے پیش نظر نئی پالیسی تیار کرلی گئی، ملکی کرنسی میں بھی پیٹرولیم مصنوعات خریدی جاسکیں گی، غیر ملکی آئل سپلائرز شیڈولڈ بینکوں میں صرف ایل سی کھلنے پر پیٹرولیم مصنوعات ریلیز کردیں گے، بانڈڈ اسٹوریج کی سہولت سے پاکستان کی اسٹریٹیجک آئل اسٹوریج ممکن ہوجائے گی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.