ٹینک کا گرم پانی اب نہیں ۔۔ گرمیوں میں پانی کی ٹینکی کو ٹھنڈا رکھنے اور اس کو دھوپ سے بچانے کا آسان اور سستا طریقہ جو آج کل ہر کوئی کروا رہا ہے

image

گرمی کی شدت اس وقت ملک کے میدانی علاقوں میں ہے لیکن جون کے ماہ کے وسط میں گرمی سندھ اور بلوچستان بھر میں بڑھ جائے گی اور درجہ حرارت تیزی سے گرم ہوتا جائے گا ایسے میں اردگرد کی ہر چیز گرم ہوتی جائے گی اور پھر چھت پر موجود پانی کی ٹینکی تو سورج کی کوئی رشتے دار بن جاتی ہے جس میں پانی اتنا گرم آتا ہے کہ اچانک کوئی پانی کا وال کھول کر فوری ہاتھ آگے کردے تو ہاتھ جلنے لگتے ہیں، اکثر ایسا دوپہر کے اوقات میں زیادہ ہوتا ہے۔ لیکن آئیے! شدید گرمی کے موسم میں چھت پر لگی پانی کے ٹینکی کو ٹھنڈا رکھنے کے چند آسان اور کارآمد طریقے بتاتے ہیں جو آپ کی بھی یہ مشکل آسان کرسکیں:

پانی کی ٹینکی ٹھنڈی کیسے رکھی جائے؟

پانی کے ٹینک کے بیرونی حصے کو سفید رنگ کرلیں۔ یہ اس لیے کیا جاتا ہے کیونکہ سفید رنگ ٹھنڈک برقرار رکھنے میں مدد دیتا ہے۔ پینٹ کا تازہ کوٹ ٹینکی کے اندر بیکٹیریا کی افزائش کو بھی روکنے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔

پانی کے ٹینکی کو کسی بند جگہ پر رکھ لیں یعنی چھت پر ایک چھوٹا سا کمرہ اگر بنا ہوا ہے تو ا سکے اطراف میں رکھ لیں یا پھر ٹینکی کے اوپر ہرے رنگ کا چھپرا ڈال دیں تاکہ براہِ راست سورج کی تپش نہ پہنچ سکے۔

ٹینک کے اطراف تھرماپول شیٹ لگا دیں جو تپش کو اپنے اندر جذب کرکے ٹینک اور اندر پانی کو ٹھنڈا رکھنے میں مدد دیتی ہے۔


About the Author:

Humaira Aslam is dedicated content writer for news and featured content especially women related topics. She has strong academic background in Mass Communication from University of Karachi. She is imaginative, diligent, and well-versed in social topics and research.

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.