آئی ایم ایف پروگرام میں نہ گئے تو نئے مالی سال کی دوسری سہ ماہی میں ڈیفالٹ یقینی ہے، مفتاح اسماعیل

image

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں پلان بی اور سی نہیں سوچنا چاہیے، آئی ایم ایف پروگرام میں ہی جانا ہوگا۔

انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اب بھی عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے پاس جانا ضروری ہے۔

سابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ زیرو کردیں تو بھی ہمیں 25 ارب ڈالرز کی ضرورت پڑے گی۔

انہوں نے پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مارکیٹ میں ڈالر کی ڈیمانڈ بڑھ گئی ہے، ہمیں پلان بی اور سی نہیں سوچنا چاہیے۔

مفتاح اسماعیل نے خبردار کرتے ہوئے کہا آئی ایم ایف کے پروگرام میں نہ گئے تو نئے مالی سال کی دوسری سہ ماہی میں ڈیفالٹ یقینی ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.