قرآن کا تحفہ دیا، اور اب اذان ۔۔ مُحمد رضوان نے پہلی بار امریکہ میں اذان دے کر امامت کی، دیکھئے خوبصورت ویڈیو

image

کرکٹر محمد رضوان بہترین کھلاڑی ہونے کے ساتھ ساتھ مذہبی تبلیغ کی جانب بھی اپنی توجہ مرکوز کرتے نظر آتے ہیں۔ ان کا یہ انداز فینز کے دل جیت لیتا ہے۔ امریکہ میں موجود کھلاڑی محمد رضوان نے دو دن قبل اپنی غیر مسلم استانی کو قرآن پاک کا تحفہ دے کر سب کو حیران کیا وہیں ان کی ایک اور ویڈیو نے مداحوں کو حیرت میں ڈال دیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جوں ہی اذان کا وقت ہوا محمد رضوان نے سڑک پر ہی جانماز بچھا کر نماز کی ادائیگی کی۔ اس ویڈیو کو دیکھ کر لوگ کہہ رہے ہیں رضوان مسلمانوں کا دل عبادت کی جانب مائل کرنے کے لیے ہر ممکنہ کوشش کر رہے ہیں۔

دوسری ویڈیو میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ محمد رضوان نے امریکہ کی مسجد میں اپنی خوبصورت آواز میں اذان دی اور پھر امامت بھی کروائی، کھلاڑی کا یہ مثبت قدم لوگوں کے لیے ایک اعلیٰ مثال بن گیا۔


About the Author:

Humaira Aslam is dedicated content writer for news and featured content especially women related topics. She has strong academic background in Mass Communication from University of Karachi. She is imaginative, diligent, and well-versed in social topics and research.

مزید خبریں
خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.