ایک شادی کامیاب نہ ہوئی لیکن ۔۔ با حجاب اداکارہ عروج ناصر نے دوسری شادی کب اور کس مرد سے کی اور دونوں کی پہلی ملاقات کہاں ہوئی؟

image

باحجاب اداکارہ و ہوسٹ عروج ناصر اپنے حجاب اور منفرد اندازِ بیاں کی وجہ سے لوگوں میں مقبول ہیں ان کی والدہ بھی ماضی میں میڈیا کام کرچکی ہیں۔ اداکارہ نے وائس اوور سے کام شروع کیا اور اب یہاں تک پہنچ گئیں۔ ان کی پہلی شادی اداکار نعمان مسعود سے ہوئی تھی جن سے ایک بیٹی آیت بھی ہے جو عروج کے ساتھ ہی رہتی ہیں۔ ادکارہ نے پہلی مرتبہ اپنی دوسری شادی سے متعلق راز افشاں کیے اور بتایا کہ وہ کیسے اپنے دوسرے شوہر سے ملیں۔

عروج کے اسکول میں کلاس 4 میں ان کا ایک ہم جماعت تھا شیراز چوہدری جس کے ساتھ انہوں نے دوسری شادی کی۔ بچپن سے شیزار کو عروج پسند تھی لیکن میٹرک کے بعد رابطہ ذاتی زندگی کی وجہ سے منقطع ہوگیا تھا اور دونوں اپنی زندگیوں میں مصروف ہوگئے تھے مگر عروج کے میڈیا میں ہونے کی وجہ سے ان کی خبریں شیزار تک پہنچتی رہتی تھیں۔ ایک مرتبہ کسی اسکول کے دوست نے کووڈ میں واٹس ایپ گروپ بنایا اور پھر وہاں دونوں کی ملاقات ہوئی۔ ذاتی زندگی سے متعلق باتیں ہوئیں۔ کچھ عروج نے اپنی باتیں بتائیں، کچھ شیزار نے ۔۔

پھر ایک مقام پر شیراز نے عروج کو دوسری شادی کے لیے کہا اور شیراز کی دوسری بیوی نے خود عروج کو اس شادی کی اجازت دی اور یوں دونوں ایک ساتھ ہیں۔ اداکارہ نے تفصیل سے اپنے وی لاگ میں اس بات کو شیئر کیا۔ ملاحظہ فرمائیں


About the Author:

Humaira Aslam is dedicated content writer for news and featured content especially women related topics. She has strong academic background in Mass Communication from University of Karachi. She is imaginative, diligent, and well-versed in social topics and research.

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.