غریب عوام کی مشکل میں اضافہ ۔۔ سوزو موٹرسائیکل نے کیا فیصلہ کرلیا؟

image

ملک میں معاشی مشکلات کی وجہ سے سوزو کی کمپنی شدید مشکلات سے دوچار، قسطوں پر موٹر سائیکل دینے کا سلسلہ بند کرکے حکومت کو آگاہ کردیا۔

سوزوکی کمپنی کے مطابق ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھاؤ اورغیر یقینی سے کمپنی کو بھاری خسارے کا سامنا ہوا جبکہ پاکستان میں ڈالر کی غیر مستحکم شرح سے کمپنی کو 12ارب سے زائد کا نقصان اٹھانا پڑا ۔

سوزوکی کمپنی نے وفاقی حکومت سے بجٹ میں مزید ٹیکس نہ لگانے کی اپیل کرتے ہوئے معاشی حالات بہتر ہوتے ہی دوبارہ قسطوں پر بائیکس دینے کا اعادہ کیا ہے۔

یاد رہے کہ سوزوکی نے گزشتہ ماہ موٹر سائیکل کی قیمتوں میں 20 ہزار تک اضافہ کردیا تھا جس کے بعد سوزوکی جی آر 150 پانچ لاکھ 1 ہزار سے بڑھ کر پانچ لاکھ 21 ہزار کی ہوگئی تھی۔

جی ایس 150 ساڑھے 3 لاکھ سے بڑھ کر تین لاکھ چونسٹھ ہزار، جی ڈی 110 ایس 3 لاکھ 22 ہزار سے بڑھ کر تین لاکھ 35 ہزار تک پہنچ گئی تھی ۔جی ایس ایکس 125 چار لاکھ انہتر ہزار سے بڑھ کر 4 لاکھ اٹھاسی ہزار کی ہوگئی تھی۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

مزید خبریں
خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.