اپنا ہی پیسہ کٹ کر ملے گا ۔۔ بجٹ کے بعد آپ کی تنخواہ سے کتنا ٹیکس کاٹا جائے گا؟ جان لیجئے

image

وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال 24-2023 کا 144؍ کھرب 60؍ ارب روپے کا بجٹ پیش کردیا ہے۔ بجٹ میں 223؍ ارب روپے کے اضافی ٹیکس عائد کیے گئے ہیں، محصولات کی وصولی کا بڑا حصہ انکم ٹیکس کے ذریعے حاصل کیا جائے گا۔ حکومت کی جانب سے اس مرتبہ بھی تنخواہ دار طبقے پر انکم ٹیکس میں اضافے کا بوجھ نہیں ڈالا گیا۔

بجٹ کے بعد تنخواہ پر کتنا انکم ٹیکس کاٹا جائے گا یہ جاننے کےلیے آپ ہمارے انکم ٹیکس کیلکولیٹر پر اپنی ماہانہ تنخواہ درج کر کے فوری ہی اپنی بقایا تنخواہ کے بارے میں جان سکتے ہیں۔ماہانہ تنخواہ سے انکم ٹیکس کٹنے کا عمل 51000 روپے سے شروع ہوگا جس پر 25 روپے ٹیکس کاٹ لیا جائے گا۔

جن لوگوں کی تنخواہ 60 ہزار روپے ہے انہیں اب ٹیکس کٹنے کے بعد 59750 روپے ملیں گے جبکہ 70 ہزار تنخواہ پر 500 روپے ٹیکس کٹے گا۔

ماہانہ 80 ہزار تنخواہ پر 750 جبکہ 90 ہزار تنخواہ پر 1 ہزار اور 1 لاکھ تنخواہ پر 1250 روپے ٹیکس کاٹ لیا جائے گا۔


About the Author:

Humaira Aslam is dedicated content writer for news and featured content especially women related topics. She has strong academic background in Mass Communication from University of Karachi. She is imaginative, diligent, and well-versed in social topics and research.

مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.