فواد خان کی کوئی جگہ نہیں لے سکتا، وہ میرے آل ٹائم کَرش ہیں: سونم باجوہ

image
انڈین پنجابی فلم انڈسٹری کی اداکارہ سونم باجوہ نے کہا ہے کہ ’پاکستانی اداکار فواد خان کا کوئی مقابلہ نہیں ہے، وہ اُن کے آل ٹائم کَرش ہیں۔‘

ہندوستان ٹائمز کے مطابق سونم باجوہ نے اپنے حالیہ انٹرویو میں فواد خان کے بارے میں اپنے جذبات کا خوب اظہار کیا۔

پنجابی اداکارہ جو انڈسٹری میں ایک بڑا نام ہیں، کہتی ہیں کہ ’اُن کے دل میں فواد خان کی کوئی جگہ نہیں لے سکتا۔‘

یوٹیوب پر پنجابی چینل ’ٹبر ہِٹس‘ کے انٹرویو میں جب اداکارہ سے اُن کے کَرش کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ ’دیکھیں کَرش تبدیل ہوتے رہتے ہیں، میرے آل ٹائم فیورٹ، میرے آل ٹائم فیورٹ کَرش فواد خان ہیں۔ اُن کی کوئی جگہ نہیں لے سکتا۔ وہ بس وہ ہیں۔‘

یہ کوئی پہلی مرتبہ نہیں ہوا کہ سونم باجوہ نے فواد خان کے لیے اپنے جذبات کا اظہار کیا ہوا۔ اس سے قبل 2022 میں انہوں نے کہا تھا کہ اگر فواد شادی شدہ نہ ہوتے تو وہ انہیں ڈیٹ کرتیں۔

انہوں نے کہا تھا کہ ’کوئی ایک شخص جس سے میں افیئر چاہتی ہوں وہ پہلے سے ہی شادی شدہ ہے۔ میں شادی شدہ مردوں پر نظر نہیں رکھتی لیکن وہ فواد خان ہیں۔ اگر وہ شادی شدہ نہ ہوتے تو میں اُن سے افیئر چلاتی۔‘

سونم باجوہ نے 2022 میں بھی کہا تھا کہ اگر فواد شادی شدہ نہ ہوتے تو وہ انہیں ڈیٹ کرتیں۔ (فائل فوٹو: اے ایف پی)

دوسری جانب سونم باجوہ کو بڑے پردے پر مداح پنجابی فلم ’گوڈے گوڈے چاہ‘ میں دیکھ رہے ہیں۔ یہ فلم گزشتہ ماہ ریلیز ہوئی تھی جس کی نمائش جاری ہے۔

اداکارہ کے مداح انہیں 29 جون سے سپرہِٹ پنجابی فلم سیریز ’کیری آن جٹا‘ کی نئی فلم ’کیری آن جٹا تھری‘ میں بھی دیکھ سکیں گے۔

اس فلم میں سونم باجوہ کے ساتھ پنجابی سٹار گِپی گریوال مرکزی کردار نبھا رہے ہیں جبکہ کاسٹ میں ناصر چنیوٹی، بِنوں ڈِھلون، گُرپریت گُھگی اور جسویندر بھلا بھی شامل ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.