اگر صحیح عمر میں شادی ہوجاتی تو ۔۔ سرفراز احمد کا بابر اعظم اور امام الحق پر طنز، دلچسپ ویڈیو نے سب کو ہنسا دیا

image

پاکستان کرکٹ ٹیم ان دنوں سری لنکا میں موجود ہے جہاں ان کے درمیان ٹیسٹ سیریز کھیلی جائے گی اور اس کیلیئے قومی ٹیم نے پریکٹس بھی شروع کردی ہے۔

پریکٹس سیشن کے دوران کھلاڑیوں کے بیچ ہنسی مذاق تو چلتا رہتا ہے، ایسی ہی ایک مزاحیہ ویڈیو منظرِ عام پر آئی ہے جسے دیکھ کر سب ہنس پڑے

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کپتان بابر اعظم اور امام الحق گود میں بچے اٹھائے کھڑے ہیں، دونوں کھلاڑی بچوں کو پیار سے گود میں لیئے ہوئے ہیں۔

اس منظر کو دیکھ کر سرفراز احمد سے کنٹرول نہیں ہوا اور انھوں نے دونوں کا مذاق اڑاتے ہوئے کہا کہ، "اگر آپ لوگ وقت پر شادی کر لیتے تو آج آپ کے بچے اس عمر کے ہوتے۔"

ان کی یہ بات سن کر وہاں کھڑے باقی کھلاڑی بھی ہنس دیئے۔

واضح رہے قومی ٹیم اتوار کو سری لنکا پہنچی تھی، دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 16 جولائی سے شروع ہوگا۔


About the Author:

Humaira Aslam is dedicated content writer for news and featured content especially women related topics. She has strong academic background in Mass Communication from University of Karachi. She is imaginative, diligent, and well-versed in social topics and research.

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.