ورلڈ نمبر 1 کرکٹر بابر، سِرے سے ہی غائب ۔۔ آئی سی سی کا کرکٹ ورلڈ کپ کا نیا پرومو تنقید کی زد میں، مداح بھڑک اٹھے

image

دنیا بھر کے کرکٹ شائقین نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو، نئے آنے والے کرکٹ ورلڈ کپ کے پرومو میں ورلڈ نمبر 1، ون ڈے کرکٹر بابر اعظم کو نظر انداز کرنے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

آئی سی سی نے جمعرات کو ورلڈ کپ کا پرومو جاری کیا، جس میں بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان مرکزی کردار میں تھے۔

پرومو میں جمائمہ روڈریگز، دفاعی کپتان ایون مورگن، جونٹی روڈز اور شُبمَن گل تک شامل ہیں، لیکن بابر کی جھلک تک دکھائی نہیں دی۔

کرکٹ مصنف جارج ڈوبیل، نے ورلڈ کپ 2023 کے پرومو کو شیئر کرنے پر آئی سی سی کو تنقید کا نشانہ بنایا جس میں بنیادی طور پر ہندوستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں شامل تھیں۔ ڈوبیل نے ٹوئٹر پر اپنی مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ، "پرومو میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کو عجیب ہمدردانہ طور پر پیش کیا گیا ہے۔ کرکٹ بہتر نمائندگی کی مستحق ہے۔"

کرکٹ کمیونٹی نے محسوس کیا کہ ویڈیو میں ہندوستانی کرکٹ ٹیم پر زیادہ توجہ مرکوز کی گئی ہے کیونکہ بی سی سی آئی ایونٹ کی میزبانی کر رہا ہے۔

شائقین کرکٹ نے ون ڈے فارمیٹ میں دنیا کے اسٹار بلے باز بابر کی عدم موجودگی پر سوالات اٹھا دیے۔


About the Author:

Salwa is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.