حجاب پہن کر فٹ بال کھیلنے والی پہلی کھلاڑی ۔۔ مراکش کی خاتون کھلاڑی نے فٹبال میں نئی تاریخ رقم کردی

image

حجاب عورت کا زیور ہے اور اسے پہننے کا حق ہر عورت کو حاصل ہے۔ کچھ ممالک میں خواتین باآسانی اسے پہن سکتی ہیں جبکہ مغربی ممالک میں اس کے لیئے باقاعدہ لڑنا پڑتا ہے تب جا کر یہ حق حاصل ہوتا ہے۔

کھیل کے میدان میں بھی کچھ ایسا ہی ہے، فٹ بال میں جب اس حوالے سے قرارداد پیش کی گئی تھی تو کافی بحث و مباحثے کے بعد فیفا کی جانب سے 2014 میں خاتون فٹبالرز کو حجاب پہننے کی اجازت دی گئی تھی۔

اور اب، مراکش کی خاتون فٹبالر نوحیلہ بینزینا نے نئی تاریخ رقم کر دی ہے۔ وہ ویمنز فٹبال ورلڈکپ میں حجاب پہن کر میچ کھیلنے والی دنیا کی پہلی کھلاڑی بن گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق، نوحیلہ نے اتوار کو آسٹریلیا میں ہونے والے فیفا ویمنز ورلڈکپ کے گروپ میچ میں جنوبی کوریا کے خلاف میچ حجاب پہن کر شرکت کی۔ اور جنوبی کوریا کے خلاف میچ میں شاندار کھیل پیش کیا اور میچ ایک صفر سے جیت لیا۔ یہ مراکش کی ویمنز ٹیم کی رواں ورلڈکپ میں پہلی کامیابی ہے۔

نوحیلہ بینزینا خواتین کے سینیئر انٹرنیشنل ٹورنامنٹ میں حجاب پہننے والی پہلی کھلاڑی ہیں۔


About the Author:

Salwa is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.