پی سی بی کے نوٹس پر شاہنواز دھانی کا یوٹرن ۔۔ متنازعہ پیغام میں کیا کہا تھا؟

image

پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ باؤلر شاہنواز دھانی نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرف سے باز پرسی کے فیصلے کے بعد سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے پیغامات ڈیلیٹ کردیے ہیں۔

پیسر نے ایشیا کپ اور افغانستان سیریز میں سلیکٹ نہ ہونے پر صحافیوں اور پی سی بی کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

ٹویٹر پر اپنے پیغام میں شاہنواز دھانی کا کہنا تھا کہ کسی صحافی نے میرے اعداد و شمار سلیکٹرز کو نہیں دکھائے، "کیا دھانی پاکستانی پیسر نہیں؟"

شاہنواز دھانی کی جانب سے جاری کردہ بیان پر پی سی بی مینجمنٹ نے شدید ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے شاہنواز دھانی کے بیان پر ایکشن لینے کا فیصلہ کیا تھا۔

پی سی بی ذرائع کا کہنا تھا کہ کسی کھلاڑی کو اختیار حاصل نہیں کہ وہ صحافیوں اور سلیکشن کمیٹی پر بلاوجہ تنقید کرے، لیگل ڈیپارٹمنٹ کل فاسٹ باؤلر کے بیان پر بحث کرے گا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرف سے کارروائی کے فیصلے کے بعد فاسٹ باؤلر نے سوشل میڈیا سے متنازعہ ٹویٹ ڈیلیٹ کردیے ہیں۔

یاد رہے کہ پی سی بی نے ایشیا کپ اور افغانستان کیخلاف سیریز میں شاہنواز دھانی کو شامل نہیں کیا تھا جس پر فاسٹ باؤلر ناراض ہیں۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

مزید خبریں
خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.