سندھ کے نامزد نگراں وزیراعلیٰ کون ہیں؟ جانئے اِن کے بارے میں وہ معلومات جن سے آپ شائد ناواقف ہوں گے

image

پیپلزپارٹی اور ایم کیوایم کی جانب سے اتفاق رائے سے سندھ کے وزیراعلیٰ کیلئے نامزد ہونے والے جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر 2015 میں سپریم کورٹ آف پاکستان کے جج مقرر ہوئے۔

1957کو پیدا ہونے والے مقبول باقر نے کراچی سے ایل ایل بی کیا اور 1981 میں وکالت کے شعبے سے منسلک ہوئے جبکہ سال 2002 میں سندھ ہائی کورٹ کے جج بنے۔

جسٹس (ر) مقبول باقر نے سال 2013 میں چیف جسٹس سندھ ہائی کی ذمہ داری سنبھالی اور دو سال بعد 2015 میں سپریم کورٹ آف پاکستان کے جج بن جبکہ 4 اپریل 2022 میں سپریم کورٹ آف پاکستان کے جج کی حیثیت سے ریٹائر ہوئے۔

جسٹس (ر) مقبول باقر 2013 میں ایک دہشت گرد حملے میں شدید زخمی بھی ہوئے تھے، حملے میں ان کے سیکورٹی عملے سمیت 9 افراد شہید ہوگئے تھے۔

جسٹس (ر) مقبول باقر آج نگراں وزیراعلیٰ سندھ کے عہدے کا حلف اٹھائینگے اور سندھ میں انتخابات کے بعد آنے والی حکومت کے قیام تک ذمہ داری انجام دینگے۔

یاد رہے کہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور اپوزیشن لیڈر رعنا انصار کے درمیان نگراں وزیراعلیٰ کے درمیان ڈیڈ لاک کے بعد 14 اگست کے روز جسٹس (ر) مقبول باقر کے نام پر اتفاق ہوا تھا۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.