خیبر پختونخوا میں ہو کیا رہا ہے؟ ۔۔ بھارتی انجو کے بعد امریکی خاتون دیر کے نوجوان کیلئے پاکستان آگئی

image

پاکستان کے صوبے خیبر پختونخوا کے نوجوانوں کیلئے غیر ملکی خواتین کی آمد کا سلسلہ جاری، بھارت سے انجو کے بعد امریکا سے کیمبرلی بھی پاکستان پہنچ گئی۔

دیر میں ترناؤ اسبنڑ سے تعلق رکھنے والے عباس کا رابطہ امریکا میں کی کیمبرلی سے فیس بک پر ہوااور53 سالہ کیمبرلی ڈان عباس کی محبت میں پاکستان آگئی ۔

عباس کے بھتیجے نے میڈیا کو بتایا کہ امریکی خاتون کو لوئر دیر جانے کی اجازت نہیں مل سکی لیکن عباس اور کیمبرلی نے نے نکاح کرلیا ہے اور وہ دونوں اسلام آباد کے ایک نجی ہوٹل میں قیام پذیر ہیں۔

یاد رہے کہ 22جولائی کو بھارتی خاتون انجو ، دیر بالا کے نصراللہ سے شادی کیلئے پاکستان آئی تھی، انجو نے دیر بالا میں پاکستانی نوجوان نصر اللہ سے نکاح کیا تھا۔

مالاکنڈ ڈویژن کے ڈی آئی جی ناصر محمود دستی نے انجو اور نصراللہ کے نکاح کی تصدیق کی تھی اور یہ بھی بتایا تھا کہ بھارتی خاتون انجو نے اسلام قبول کر کے اپنا نام فاطمہ رکھا ہے۔

فاطمہ کو پاکستان میں قیام کیلئے مزید ایک سال کا ویزہ مل چکا ہے جبکہ فاطمہ کا کہنا ہے کہ وہ اپنے شوہر نصراللہ کے ساتھ بھارت جانے کا ارادہ رکھتی ہیں۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.