ملک میں بجلی کے بل نہ بھرنے کی مہم ۔۔ مساجد سے اعلانات، تاجروں نے کیا کہا؟

image

پاکستان میں بجلی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کے بعد مختلف شہروں میں بل نہ بھرنے کے حوالے سے مہم شروع ہوگئی ہے، کراچی کے تاجروں نے بل نہ دینے کا اعلان کیا ہے جبکہ آزاد کشمیر میں مساجد سے بجلی کے بل نہ بھرنے کے اعلانات کی اطلاعات موصول ہورہی ہیں۔

کراچی کے تاجروں تاجروں کا کہنا ہے کہ حکومت بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کرے ورنہ کراچی کے تاجر بل ادا نہیں کرینگے۔

دوسری جانب آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹیز کی جانب سے بجلی کے بلز کی بائیکاٹ مہم جاری ہے اور کوٹلی شہر، نواحی علاقہ تتہ پانی،کھوئی رٹہ ، گوئی نکیال، اور ناڑ میں بجلی کے بل کی بائیکاٹ مہم کے لیے کیمپس قائم کردیے گئے ہیں۔

حکومت نے بجلی کے بلز جمع کروانے کی تاریخ میں 28 اگست تک توسیع کر دی۔ ناظم برقیات کا کہنا ہے کہ حکومت نے بجلی بلز پر لگائے گئےاس ماہ کے ٹیکس کو معطل کر کے ماہ جولائی میں ایڈجسٹ کر دیا ہے۔

ہجیرہ میں شہریوں نے بجلی کے سیکڑوں بلز جلا دیے۔ کھوئی رٹہ بار نے بجلی کے بلز پر ظالمانہ ٹیکسز کے خلاف ہڑتال کا اعلان کر دیا۔ کوٹلی میں وکلاء نے احتجاج کرتے ہوئے حکومت کے خلاف شدید نعرہ بازی کی۔

کراچی کے تاجروں نے کل 23 اگست کو ریگل چوک پر احتجاج کا بھی اعلان کیا ہے، احتجاج کے دوران آئندہ کا لائحہ عمل بھی بتایا جائیگا۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.