ہر دوسرا شخص ڈاکٹر، ٹیچر، انجینئر ۔۔ پاکستان کا 100فیصد تعلیم یافتہ گاؤں کہاں ہے؟ سب کیلئے حیرت انگیز مثال

image

پاکستان میں جہاں تعلیم کی بے قدری عام ہے اور ہمارا شمار دنیا کی کم تعلیم یافتہ اقوام میں ہوتا ہے وہیں پاکستان میں ایک ایسا علاقہ بھی ہے جہاں تعلیم کی شرح 100 فیصد ہے اور یہاں کا ہر شخص اعلیٰ تعلیم یافتہ ہے۔

اس گاؤں کے لوگ کھیتی باڑی بھی کرتے ہیں، گاؤں کے ترقیاتی کام ہوں یا دیگر مسائل، یہ لوگ آپس میں مل کر طے کر لیتے ہیں،اس گاؤں میں آج تک کسی بھی شخص پر کوئی بھی ایف آئی آر درج نہیں ہوئی۔

راجن پور کا گاؤں رسول پور 1933 میں قائم ہوا جہاں کی آبادی 10ہزار کے قریب ہے، یہاں کے بچے، بوڑھے نوجوان اور خواتین پڑھے لکھے ہیں، گاؤں میں کوئی بھی ان پڑھ نہیں ہے۔

چھوٹی سے چھوٹی دکان پر گریجویٹ یا ایم اے شخص بیٹھا ہے، یہاں کے اکثر لوگ ڈاکٹر،پی ایچ ڈی، پائلٹ،انجینئر اور استاد سمیت دیگر اعلیٰ اداروں میں تعینات ہیں۔

گاؤں رسول پور کے لوگ تعلیم کے ساتھ کھیتی باڑی بھی کرتے ہیں،گاؤں میں خوبصورت آموں کے باغات بھی ہیں، لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت اس گاؤں کو ماڈل بنارکھا ہے، گاؤں کی صفائی کا خاص خیال رکھا جاتا ہے۔

گاؤں کے ترقیاتی کام ہو یا کوئی مسائل، یہ لوگ آپس میں مل کر منصوبہ کو پائے تکمیل تک پہنچاتے ہیں۔ گاؤں میں پان، سگریٹ کی کوئی دکان نہیں ہے۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.