ٹیکس پہ ٹیکس ۔ ٹیکس پہ ٹیکس اور پھر ۔۔ کیا آپ جانتے ہیں بجلی کے بل میں کتنے ٹیکس لگائے گئے ہیں؟

image

پاکستان میں ان دنوں ہر شہری بجلی کے بلوں کی وجہ سے پریشان ہے اور ملک کے مختلف شہروں میں بل نہ بھرنے کے حوالے سے تحاریک بھی شروع ہوچکی ہیں، حکومت نے غریب عوام کیلئے بجلی کے بلوں میں تقریباً 50 فیصد کے قریب ٹیکسز عائد کیے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق ایک عام شہری کے بل میں خرچ شدہ 212 یونٹ کے بجلی کی قیمت 5400 جب کہ ٹیکسز سمیت یہ بل 10495 روپے کا ہو جاتا ہے۔

متاثرہ شہری کا کہنا ہے کہ بل میں فیول ایڈجسٹمنٹ، انکم ٹیکس، جنرل سیلز ٹیکس، فاضل ٹیکس اس کے بعد پھر سیلز ٹیکس اور دوبارہ فیول ایڈجسٹمنٹ اور ایف سی سرچارج لگانے کے ساتھ ایک مزید ٹیکس کے نام سے بھی ٹیکس لگادیا گیا ہے۔

اس حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ ایک عام صارف سے بل کے لگ بھگ 45 فیصد ٹیکس لیا جا رہا ہے، بجلی صارفین آسان ہدف ہیں اس لیے اس پر تمام بوجھ ڈالا جا رہا ہے۔

حکومت اپنی نا اہلی کو ٹیکس کے نام پر غریب عوام پر تھوپ دیتی ہے ایک بجلی بل پر 9 سے 10 قسم کے ٹیکسز لگائے جاتے ہیں۔ کیپسٹی پیمنٹ کے نام پر حال میں میں 122 ارب روپے کا وہ بوجھ صارفین پر ڈالا گیا ہے جو بجلی انہوں نے استعمال ہی نہیں کی۔

ماہرین کے مطابق افسران کی شاہ خرچیوں کے لیے سالانہ 18 سے 20 ارب کا عوام کی جیب پر ڈاکا ڈالا جاتا ہے۔ کیپسٹی ٹریپ کی وجہ سے مشکلات ہیں کیونکہ یہ ایسا معاہدہ ہے کہ پاور پلانٹ نے جتنی بجلی بنائی وہ استعمال کرو نہ کرو اس کی ادائیگی کرنا ہوگی۔

یاد رہے کہ پاکستان میں سرکاری ملازمین اور افسر شاہی کو لاکھوں کی تنخواہ کے ساتھ ساتھ مفت بجلی بھی دی جاتی ہے اور یومیہ 5 سے 7 سو روپے کمانے والے مزدور کیلئے ٹیکسوں کی بھرمار کے علاوہ کچھ نہیں ہے۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.