یہ تو چھپے رستم نکلے کیونکہ ۔۔ کیا آپ جانتے ہیں ریحام خان کے شوہر پہلے کتنی شادیاں کرچکے ہیں؟

image

معروف ٹی وی میزبان اور چیئرمین پی ٹی آئی کی سابقہ اہلیہ ریحام خان کے شوہر مرزا بلال نے انکشاف کیا ہے کہ ریحام سے پہلے بھی اُن کی دو شادیاں ہوچکی ہیں۔

ریحام خان اورمرزا بلال نے ایک ساتھ انٹرویو میں اپنی اپنی زندگیوں سے متعلق نئے انکشافات کیے۔

ریحام خان نے بتایا کہ وہ کراچی اس لیے منتقل ہوئی ہیں کیونکہ وہ کسی سیاسی جماعت میں شمولیت کا ارادہ رکھتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ سماجی کام کرنے سے سارے مسائل حل نہیں ہو سکتے، جو ہو چکا سو ہو چکا، وہ پاکستان کو نئی سمت میں لے جانے کے لیے کسی بھی سیاسی جماعت میں حصہ لیں گی۔

ریحام خان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی بہبود کے لیے کام کرنا چاہتی ہیں اور اس کے لیے پارلیمنٹ کا رستہ ہی صحیح سمت ہے۔

ریحام خان نے کہا کہ میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ پختون ہوتے ہوئے اردو اسپیکنگ شخص سے شادی کریں گی، اس پر اُن کے شوہر مرزا بلال کا کہنا تھا کہ انہوں نے بھی کبھی نہیں سوچا تھا کہ وہ کسی پختون خاتون سے شادی کریں گے۔

میزبان کے سوال پر ریحام خان کے شوہر مرزا بلال نے بتایا کہ ریحام خان سے قبل بھی اُن کی دو شادیاں ہو ئیں لیکن دونوں شادیاں ٹوٹ چکی ہیں، دونوں سے اُن کی طلاق ہو چکی ہے۔

ریحام خان نے کہا کہ شادی سے قبل مرزا بلال کی طلاقوں کے کاغذات خود دیکھے تھے کیونکہ میں نے زندگی میں بھی مشکلات دیکھیں ہیں اس لئے پوری تسلی کرنے کے بعد مرزا بلال سے شادی کی۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.