کراچی کا موسم کیسا رہے گا ۔۔ محکمہ موسمیات نے اگلے 24 گھنٹوں کیلئے کیا پیشگوئی کردی ہے؟

image

کراچی میں گزشتہ کئی روز سے جاری خوشگوار موسم کے بعد گرمی کا سیزن دوبارہ واپس آگیا، محکمہ موسمیات نے شہر میں موسم گرم و مرطوب رہنے کی پیشگوئی کردی ہے۔

شہر میں گزشتہ روز کم سے کم درجہ حرارت 27 اعشاریہ 7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور ہوا میں نمی کا تناسب 78 فیصد رہا تھا اور آج جنوب مغرب سےچلنے والی ہواؤں کی رفتار 27 سے 36کلو میٹر فی گھنٹہ ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جنوب مغرب سےچلنے والی ہواؤں کی رفتار 27 سے 36کلو میٹر فی گھنٹہ ہے، اس لئے کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی ابر آلود اور موسم گرم و مرطوب رہنے کا امکان ہے۔

دوسری جانب راولپنڈی اسلام آباد میں موسلا دھار بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے واسا کے عملے کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے اور رین ایمرجنسی بھی نافذ کردی گئی۔

واسا حکام کا کہنا ہے کہ جڑواں شہروں میں 25 ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ کی جاچکی ہے، سیدپور میں 11 ، بوکڑہ 24 ، پی ایم ڈی 27 ، شمس آباد میں 14 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔

یاد رہے کہ کراچی میں گزشتہ کئی ہفتوں سے موسم انتہائی خوشگوار تھا، بادلوں نے سورج کو چھپائے رکھا جس کی وجہ سے گرمی بہت کم تھی تاہم گزشتہ چند روز سے کراچی میں پھر سے گرمی کا اثر دیکھا جارہا ہے۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.