پیزا کے شوقین افراد کیلئے نیا چیلنج ۔۔ کیا آپ نے نیلا، پیلا، لال، ہرا اور گلابی پیزا کھایا ہے؟

image

پیزا یوں تو مغربی ڈش ہے لیکن پاکستان میں بھی پیزا بہت شوق سے کھایا جاتا ہے، مختلف ذائقوں اور طریقوں سے بننے والا پیزا باہر کھانا کھانے والوں کی اولین پسند ہوتا ہے اور پاکستان میں پیزا کے شوقین افراد کیلئے برنگ برنگے پیزے بھی بن گئے ہیں۔

پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں مختلف رنگوں کے پیزے تیار کیے جاتے ہیں جو پیزا کھانے کے شوقین افراد میں بہت مقبول ہیں۔نیلے، پیلے، لال، گلابی اور سبز پیزے صرف گوجرانوالہ میں ہی بنائے جاتے ہیں۔

رنگ برنگے پیزے کھانے کیلئے یاں شہریوں کا تانتا بندھا رہتا ہے، اس حوالے سے شہریوں کا کہناہے کہ ان پیزوں کے صرف رنگ ہی الگ نہیں بلکہ ذائقے بھی مختلف ہیں۔

یاد رہے کہ پیزا ایک چٹ پٹا اطالوی کھاناہے ، پیزے کے اوپر ٹماٹر، پنیر کے علاوہ مشروم، پیاز، زیتون، انناس اور گوشت بھی شامل ہوتا ہے۔

پیزے کو عام طور پر اونچی تاؤ پر لکڑی والے تنور میں پکایا جاتا ہے۔ چھوٹے پزا کو کبھی کبھی پزیٹا کہا جاتاہے اور جو شخص اس کو بنا تا ہے اس کو عام طور پر پزا یو لو کے نام سے جانا جاتا ہے۔

اٹلی میں خاص جگہوں پر مثلاً ریسٹورنٹ وغیرہ پزا کو اس کی پوری شکل میں پیش کیا جاتا ہے یعنی اس کو ٹکڑے کی شکل میں پیش نہیں کیا جاتا ہے اور اسے چھری اور کانٹے والے چمچہ سے کھا یا جاتاہے۔

پاکستانیوں نے اطالوی پیزے کو مختلف رنگوں میں رنگ کر الگ ہی ذائقہ اور مزہ دے دیا ہے۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.