ٹوٹتے تارے تو آپ نے شائد دیکھے ہونگے لیکن ۔۔ ستارے کی پیدائش کی حیران کن تصویر بھی دیکھ لیں

image

ستاروں کو ٹوٹتے ہوئے دیکھنا اوردعا مانگنے اور منتیں پوری ہونے کے حوالے سے لاتعداد قصے اور کہانیاں مشہور ہیں، تاروں کا ٹوٹنا ایک معمول کا عمل ہے اور بہت سے لوگوں نے ٹوٹتے ہوئے تاروں کو دیکھا بھی ہوگا لیکن جیمز ویب نے ایک ستارے کی پیدائش کو کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کرکے کمال کردیا ہے۔

جیمز ویب اسپیس ٹیلی اسکوپ نے خلا میں بھیجی گئی سب سے طاقت ور دور بین نے ہبل دوربین کی جگہ لی جو اب بھی کام کر رہی ہے اوراب جیمز ویب اسپیس ٹیلی اسکوپ نے ایک ستارے کے بننے کے عمل کی تصویر کھینچی ہے۔

ماہرین کے مطابق زمین سے ایک ہزار نوری برسوں کے فاصلے پر واقع اس ستارے کو Herbig-Haro 211 کا نام دیا گیا ہے۔ناسا کی جانب سے جاری کردہ تصویر میں ستارے کے سفر کے دوران خارج ہونے والی متعدد گیسوں کو دکھایا گیا ہے۔

جیمز ویب کے انفرا ریڈ کیمرے نے اس ستارے کے درجہ حرارت کو جاننے کا موقع فراہم کیا اور اس طرح محققین شاک ویوز کا ڈیٹا اکٹھا کرنے میں کامیاب ہوئے۔ ناسا کے مطابق Herbig-Haro 211 بتدریج سورج جیسا ستارہ بن جائے گا۔

جیمز ویب ٹیلی اسکوپ کی اس دریافت سے سائنسدانوں کو شاک ویوز کی رفتار اور سمت کے بارے میں جاننے کا موقع ملے گا کیونکہ گیسوں کا یہ امتزاج اس وقت نظر آتا ہے جب نئے بننے والے ستارے تیز رفتاری سے گیس اور گرد ٹکراتے ہیں۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.