حقیقت میں بھی ڈان ہیں کیونکہ ۔۔ شاہ رخ خان نے کرن جوہر کو اصلی انڈر ورلڈ ڈان سے کیسے بچایا؟

image

بھارتی فلموں میں اکثر انڈر ورلڈ ڈانز کی کہانیاں بیان کی جاتی ہیں کیونکہ صرف فلموں میں ہی نہیں بلکہ حقیقی زندگی میں بھی انڈر ورلڈ کا اثر نمایاں ہے، ہدایت کار کرن جوہر بھی مافیا کا نشانہ بنے لیکن شاہ رخ خان نے انہیں بچالیا۔

بالی وڈ کے ہدایتکار کرن جوہر نے اپنے ایک انٹرویو میں ماضی کے خوفناک واقعے سے متعلق بتایا کہ فلم ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ کے پریمئر کے دوران مجھے انڈر ورلڈ ڈان کی جانب سے دھمکی ملی اور دھمکی کے پیشِ نظر میں ایک ہوٹل میں خفیہ طور پر رہ رہا تھا۔

کرن جوہر نے بتایا کہ شاہ رخ خان کو پتا چلا تو وہ میرے ساتھ کھڑے رہے اور کہا کہ ’آپ میرے ساتھ رہو۔ میں آپ کیلئے اپنے سینے پر گولی کھاؤں گا۔

‘اس سے پہلے کرن جوہر نے اپنی خود نوشت میں دھمکی ملنے کا قصہ بیان کیا تھا جو کچھ یوں ہے: ’ایک دن فون کی گھنٹی بجی تو میری والدہ نے اٹھایا۔

وہ انڈر ورلڈ سے کال تھی۔ ایک آدمی بولا کہ ’آپ کے بیٹے نے سرخ ٹی شرٹ پہنی ہوئی ہے۔ میں اسے ابھی دیکھ سکتا ہوں اور اگر آپ یہ فلم جمعہ کو ریلیز کرتے ہیں تو ہم اسے گولی مار دیں گے‘۔

کرن جوہر کے مطابق شاہ رخ خان جو جب پتا چلا تو انہوں نے میری والدہ کو فون کیا اور انہیں یقین دلایا کہ ان کے بیٹے کو کچھ نہیں ہوگا۔

یاد رہے کہ بھارت میں انڈر ورلڈ کئی برسوں سے فلم انڈسٹری پر حاوی رہی ہے، بھارت کی کئی فلموں میں انڈر ورلڈ کا پیسہ بھی لگایا جاتا ہے جبکہ معروف پنجابی گلوکار کچھ عرصہ قبل مافیا کے ہاتھوں قتل ہوئے تھے۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.