ملائیشیا کی باٹک ایئر کا کراچی سے پروازیں شروع کرنے کا اعلان

image

ملائیشیا کی فضائی کمپنی باٹک ایئر نے پاکستان میں اپنے آپریشن میں اضافے کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت کراچی سے کوالالمپور کے لیے تین پروازیں شروع کی جائیں گی۔

ایئرلائن کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق باٹک ایئر کی پرواز او ڈی 135 کوالالمپور سے ہر منگل، جمعرات اور سنیچر کی رات سات بج کر 45 منٹ پر کراچی پہنچے گی، اور انہی تین ایام میں کراچی سے پرواز او ڈی 136 رات آٹھ بج کر 45 منٹ پر کوالالمپور کے لیے روانہ ہو گی۔

رواں برس اکتوبر سے شروع ہونے والے آپریشن میں باٹک ایئرلائن میں سفر کرنے والے طلبا اور بڑے گروپس کو ٹکٹ کی خریداری میں رعایت بھی فراہم کی جائے گی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ملائیشیا کی باٹک ایئرلائن لاہور سے کوالالمپور کے لیے روز ایک پرواز آپریٹ کر رہی ہے۔

باٹک ایئر اور لاین گروپ کے ڈائریکٹر داتک چندرن راما مُتھی کا کہنا ہے کہ پاکستان کا سب بڑا شہر کراچی ملک کا معاشی حب ہے، کراچی سے برائے راست کوالالپمور کی پرواز سے جہاں ایئرلائن کو فائدہ ہو گا، وہیں اس روٹ پر سفر کرنے والے مسافروں کو بھی ایک اچھا آپشن ملے گا۔

انہوں نے کہا ہماری کوشش ہے کہ باٹک ایئر میں سفر کرنے والوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کریں۔

کراچی اور کوالالمپور کے درمیان پرواز بوئنگ 737-800 طیارے کے ذریعے چلائی جائے گی، جس میں 12 بزنس کلاس اور 150 اکانومی کلاس سیٹیں ہیں، اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ مسافر اپنے سفر کے دوران زیادہ سے زیادہ آرام سے لطف اندوز ہوں، باٹک ایئر میں سفر کرنے والے مسافر بکنگ کے وقت کھانوں کا انتخاب اور رعایتی نرخوں پر اضافی سامان الاؤنس بھی حاصل کر سکتے ہیں۔

ملائیشیا کی باٹک ایئرلائن لاہور سے کوالالمپور کے لیے روز ایک پرواز آپریٹ کر رہی ہے۔ (فائل فوٹو: الامے سٹاک)اس کے علاوہ باٹک ایئر کی تمام پروازوں میں کھانے اور مشروبات بھی آن بورڈ فروخت کے لیے دستیاب ہوں گے۔

باٹک ایئر کوالالمپور سے براستہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے لیے بھی اپنی پروازیں شروع کر چکی ہے۔

ملائیشیا کی باٹک ایئرلائن سے پہلے آذربائیجان، ایتھوپیا اور اومان سمیت کئی ممالک کی ایئرلائنز نے پاکستان سے آپریشنز کا آغاز کیا ہے۔ نئی ایئرلائنز کی آفرز اور پیکجز کی وجہ سے مسافروں کو بہتر سفر کی سہولت کے ساتھ ساتھ کم وقت میں اپنی منزل پر پہنچنے کا موقع بھی مل رہا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.