پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے بیٹی انشا اور داماد شاہین آفریدی کے ہمراہ رخصتی کے موقع پر بنائی گئی خوبصورت تصاویر شعر کے ساتھ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر شیئر کیں۔
شاہد آفریدی کی بیٹی کی رخصتی کل کراچی کے نجی ہوٹل میں ہوئی اور اس موقع پر انہوں نے انشا اور شاہین کے ہمراہ چند شعروں کے ساتھ تصویر شیئر کی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
شاہین اور انشا کا نکاح رواں برس فروری کے آغاز میں کراچی میں ہوا تھا۔شاہین آفریدی دلہن لینے بارات لے کر مقامی ہال پہنچے تھے، شادی کی تقریب میں کرکٹرز اور دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔
پاکستان ٹیم کے کپتان بابراعظم ، مصباح الحق، سعید انور ، تنویر احمد اور سہیل خان بھی تقریب میں موجود تھے۔شاہین آفریدی اور انشا کا ولیمہ 21 ستمبر کو اسلام آباد میں ہوگا۔
سوشل میڈیا پر شیئر کی جانیوالی تصویر میں شاہد آفریدی انتہائی خوشگوار موڈ میں اپنی بیٹی اور داماد کے ساتھ موجود تھے۔ شاہد آفریدی نے لکھا کہ ’آیا تھا گھر میں نور ابھی کل کی بات ہے، رخصت بھی ہو رہا ہے وہ آنکھوں کے سامنے، ڈوبا ہوا بھی ہے ترے بابا کا دل مگر، امید صبح نو اسے آئی ہے تھامنے‘۔