انڈیا کے ویزے تاحال نہیں ملے، پاکستان کرکٹ ٹیم کی دبئی روانگی میں تاخیر

image

انڈین ہائی کمیشن سے ویزے جاری نہ ہونے کے باعث پاکستان کی ٹیم کرکٹ ورلڈ کپ سے قبل دبئی کے لیے روانہ نہ ہو سکی۔

ویب سائٹ کرک انفو کے مطابق پاکستان کے کھلاڑیوں نے ورلڈ کپ سے قبل ’ٹیم بانڈنگ ٹرپ‘ پر دبئی جانا تھا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم تاحال انڈیا جانے کے لیے ویزوں کا انتظار کر رہی ہے۔

پاکستانی سکواڈ کو اگلے ہفتے کے اوائل میں متحدہ عرب امارات جانا تھا اور 29 ستمبر کو نیوزی لینڈ کے خلاف اپنے پہلے وارم اپ میچ کے لیے حیدر آباد روانہ ہونے سے پہلے کچھ دن قیام کرنا تھا۔

اب پاکستان کرکٹ ٹیم اگلے بدھ کو لاہور سے دبئی جائے گی اور کھلاڑی وہاں سے حیدرآباد کے لیے پرواز کریں گے۔ اگرچہ ایک اہلکار نے کہا کہ صورتحال ’تشویشناک‘ ہے لیکن ایسا لگتا ہے کہ انڈیا کے سفر کے لیے ویزے وقت پر مل جائیں گے۔

کرک انفو کے مطابق خیال کیا جاتا ہے کہ ویزوں کی درخواست ایک ہفتہ قبل دی گئی تھی۔

ویب سائٹ کے مطابق کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے انڈیا جانے والی نو ٹیموں میں سے پاکستان واحد ہے جس کے کھلاڑیوں کو ابھی تک ویزے کے لیے انتظار کرنا پڑ رہا ہے۔

یہ تاخیر اس پیچیدہ اور کشیدہ سیاسی پس منظر کو اجاگر کرتی ہے جس کے دوران پاکستانی ٹیم انڈیا کا سفر کر رہی ہے۔ اطراف کے شہریوں کے لیے دونوں ممالک کے درمیان سفر انتہائی محدود ہے کیونکہ ویزا حاصل کرنا ایک مشکل اور اکثر بے نتیجہ عمل ہے۔

کرکٹ کھیلنے کے لیے بھی سرحد کے آر پار جانا اب ایک انتہائی کم نظر آنے والا منظر ہے۔

سنہ 2012 میں وائٹ بال سیریز کے لیے پاکستان کے انڈیا کے دورے کے بعد سے کسی بھی ٹیم نے دو طرفہ سیریز کے لیے دوسرے ملک کا سفر نہیں کیا۔

نومبر 2008 میں ممبئی حملوں کے بعد سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں مسلسل تناؤ اور کشیدگی ہے۔

حال ہی میں کھیلے گئے ایشیا کپ جس کی میزبانی پاکستان کر رہا تھا انڈیا کی ٹیم نے آنے سے انکار کیا تھا جس کے بعد کچھ میچز سری لنکا منتقل کیے گئے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.