منہ ڈھانپ کر قالینوں پر سوجاتا تھا اور ۔۔ شعیب اختر مدینہ میں نوکری کیوں کرنا چاہتے ہیں؟

image

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر کا کہنا ہے کہ کائنات کی سب سے خوبصورت جگہ خانہ کعبہ اور حضور پاک ﷺ کا گھر مبارک ہے جہاں جاکر طبیعت خوش ہوجاتی ہے، مدینے میں نوکری کی خواہش ہے۔

اپنے ایک انٹرویو میں شعیب اختر نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ مجھے مدینہ میں نوکری مل جائے، میں نے مدینے میں جاکر بھی یہی دعا مانگی تھی، اگرچہ مسجد نبویؐ تو بہت بڑی بات ہے مجھے خانہ کعبہ میں بھی اگر تھوڑی سی جگہ مل جائے نا یہ بھی بہت بڑی بات ہے۔کائنات کی سب سے خوبصورت جگہ خانہ کعبہ اور حضور پاک ﷺ کا گھر مبارک ہے جہاں جاکر طبیعت خوش ہوجاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مدینے میں منہ ڈھانپ کر قالینوں پر سوجاتا تھا تاکہ کوئی پہچان کر ڈسٹرب نہ کرے کیوں کہ وہاں بھی لوگ پہچان کر پھر سیلفیاں اور تصویروں کیلئے تنگ کرتے ہیں جس کیلئے میں کبھی منع نہیں کرتا لیکن عبادت کیلئے جب جائیں تو دل کرتا ہے انسان وہاں صرف اکیلا ہو، ریاض الجنۃ میں بھی ایک سے 2 گھنٹے میں اکیلا بیٹھا رہا۔

شعیب اختر نے کہا کہ میں نے پہلی مرتبہ 2014 میں حج کیا تھا، یہ حج جمعہ کا حج تھا، اس کے بعد گزشتہ برس اللہ نے ایک بار پھر اپنے گھر بلالیا اور میں پھر حج پر چلاگیا، اللہ کی مہربانی ہے کہ اس نے مجھے اپنے گھر بلالیا۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

مزید خبریں
خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.