بلاوجہ دوا نہ کھاتے رہا کریں کیونکہ ۔۔ اینٹی بائیوٹک ادویات موت کا باعث کیسے بنتی ہیں؟ خبردار ہوجائیں

image

پاکستان میں شہری ڈاکٹر کے پاس جانے کے بجائے بیماری کی صورت میں اکثر خود ادویات کھانا شروع کردیتے ہیں لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ بغیر مشورے کے اینٹی بائیوٹک ادویات کا استعمال خطرناک بھی ہوسکتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ینٹی بائیوٹک ادویات مختلف طریقے سے نقصان پہنچاتی ہیں اور کئی صورتوں میں انسان کی موت بھی واقع ہوسکتی ہے۔

اینٹی بائیوٹکس کا استعمال نمونیا، گردن توڑ بخار اور دیگر شدید انفیکشن کے علاج میں ضروری ہے لیکن عالمی ماہرین کہتے ہیں کہ ہر بیماری کے علاج کے لیے ناگزیر نہیں ہے۔

طبی ماہرین کے مطابق اکثر سننے میں آتا ہے کہ غلط انجکشن لگنے سے مریض مر گیا ایسا نہیں ہوتا انجکشن صحیح ہوتا ہے بلکہ مریض کی موت اینا فائلیکسس کی وجہ سے ہوتی ہے۔

سر درد، پیٹ یا جسم کے کسی حصے میں درد ہو تو وہ خود ہی فارمیسی سے دوائی خرید کر کھا لیتا ہے لیکن دواء استعمال کرنے والے مریض کو یہ گمان بھی نہیں ہوتا کہ اس کے کیا نقصانات ہوسکتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق انسانی جسم میں موجود بیکٹیریا بدلتے رہتے ہیں اگر ہم کسی ایسی بیماری میں اینٹی بائیوٹک کھاتے ہیں جس میں اُس کو ضرورت ہی نہیں تو ایسے میں بیکٹیریا خود میں تبدیلیاں لے کر آتا ہے، پھر جب کسی بیماری کے لیے اینٹی بائیوٹک ضرورت ہے تو ایسے میں وہ اُس پر اثر ہی نہیں کرتی۔

مدافعت کے نظام پر اینٹی بائیوٹک کے مضر اثرات کی وجہ سے انسانی جسم مزاحمت کرتا دیتا ہے جس سے انسانوں کو شدید خطرات اور بعض اوقات موت بھی واقع ہوجاتی ہے۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.