سوشل میڈیا کے دور میں روز انوکھی اور دلچسپ ویڈیوز سامنے آتی ہیں، برطانیہ میں ایک شخص سے کتوبر کی ٹکر کی ویڈیو ان دنوں سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس پر برطانوی میڈیا اینکرز بھی اپنی ہنسی کو کنٹرول نہیں کرپائے۔
ناٹنگھم سے تعلق رکھنے والا شخص مائیکل اسپیئرز نامی شخص اسٹور کی طرف جا رہا تھا، اس دوران کبوتر سے ٹکرا گیا۔سی سی ٹی وی کیمرے میں ریکارڈ ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کبوتر کی زور دار ٹکر سے شہری حیران پریشان رہ گیا۔
ویڈیو برطانوی ٹی وی شو پر دکھائی گئی تو سیٹ پر موجود دونوں اینکرز ہنسی پر قابو نہ رکھ سکے اور ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہوگئے۔خاتون اتنا زیادہ ہنسی کہ ان کی آنکھوں سے آنسو بہنے لگے، جس سے میک اپ بھی خراب ہوگیا۔
یاد رہے کہ پرندوں کے پرواز کے دوران اکثر چیزوں سے ٹکرانے کے واقعات ہوتے رہتے ہیں، کئی بار تو پرندے لوگوں کے سر پر بھی سوار ہوجاتے ہیں۔
برطانیہ میں سی سی ٹی وی میں قید ہونے والی یہ ویڈیو ٹی وی شو میں چلائے جائے کی وجہ سے زیادہ وائرل ہورہی ہے جس کو دیکھ کر صارفین سے ہنسنی روکنا مشکل ہوجاتا ہے۔