اب ہواؤں میں سفر ہوگا کیونکہ ۔۔ چین کی پہلی ہوا میں تیرتی ٹرین چلتی کیسے ہے؟

image

چین میں پہلی ہوا میں تیرنے والی مونو ریل ٹرین ٹرین متعارف کرادی گئی ہے جس کو چلانے کے لیے انسانوں کی ضرورت نہیں پڑتی۔

چین کے شہر ووہان میں متعارف کرائی جانے والی ٹرین کو پہلے مرحلے میں عوام کے لیے کھولا گیا ہے ، فضا میں معلق نظر آنے والی مونو ریل ٹرین 60 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کرے گی۔

اس ٹرین کا تمام تر آپریشن جیسے چلنا، اسٹیشنز پر رکنا یا دروازے کھلنا وغیرہ مکمل طور پر آٹومیٹک ہے اور اس کے لیے انسانوں کی ضرورت نہیں، ابتدائی مرحلے میں اس ٹرین پر 220 افراد 10 کلو میٹر سے زائد فاصلے تک اس ٹرین پر سفر کر سکیں گے۔

یہ ٹرین مقناطیسی نظام کے تحت سفر کرے گی یعنی ٹرین پٹری کے مقناطیسی میدان پر ہوا میں معلق ہوکر چلتی ہے۔ٹریک کے لیے طاقتور مقناطیس استعمال کیے گئے ہیں جس سے ٹرین ہوا میں تیرتی ہوئی محسوس ہوتی ہے۔

آپٹکس ویلی ٹریک کمپنی ٹرین کو چلا رہی ہے، کمپنی کا کہنا ہے کہ ٹرین ایک سنگل لائن پر معلق نظر آتی ہے اور اس پر سفر کرنے والے افراد کو ٹریفک جام جیسے مسئلے سے نجات مل جائے گی اورمسافر ووہان شہر کا منفرد نظارہ کرینگے۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.