شاہ رخ خان کی فلم ’ڈنکی‘ کب ریلیز ہوگی؟

image

شاہ رخ خان کی 7 ستمبر کو ریلیز ہونے والی فلم ’جوان‘ اب تک 10 ارب روپے سے زائد کما چکی ہے جس کے بعد بالی وُڈ کے ’کنگ‘ کی فلم ’ڈنکی‘ کی ریلیز کی تاریخ کا بھی اعلان کردیا گیا ہے۔

ہندوستان ٹائمز کے مطابق راج کمار ہرانی کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ’ڈنکی‘ انڈیا میں 22 دسمبر جبکہ ملک سے باہر 21 دسمبر کو سنیما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔

ذرائع نے انڈین اخبار کو بتایا کہ ’ڈنکی ایک بین الاقوامی ہِٹ فلم ہوگی اور تمام شراکت دار اسے غیرملکی سنیما کے لیے انڈین انڈسٹری کا ایک تحفہ قرار دے رہے ہیں۔ شاہ رخ خان کی فلم ’جوان‘ انڈیا کی جنوبی مارکیٹ کے لیے تھی لیکن ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ ’ڈنکی‘ کی مارکیٹ پوری دُنیا ہوگی۔‘

’ڈنکی‘ کو دُنیا بھر میں انڈیا سے ایک دن قبل کرنے کا مقصد کرسمس کی چھٹیوں سے فائدہ اُٹھانا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ یہ فلم دیکھنے سنیما گھر جا سکیں۔

انڈین میڈیا کو فلم سے منسلک ایک ذرائع نے بتایا کہ ’شاہ رخ خان  بین الاقوامی مارکیٹ میں انڈیا کا سب سے بڑا نام ہیں اور کرسمس کی چھٹیوں میں ان کی فلم ناقابلِ یقین کاروبار کرے گی۔‘

فلم ’ڈنکی‘ میں شاہ رخ خان کے علاوہ تاپسی پنو، وِکی کوشل اور دھرمیندر مرکزی کرداروں میں نظر آئیں گے۔ اطلاعات کے مطابق فلم کی کہانی انسانی سمگلنگ پر مبنی ہے۔

’ڈنکی‘ اس سال ریلیز ہونے والی شاہ رخ خان کی تیسری فلم ہوگی۔ اس سے قبل رواں سال ان کی دو فلمیں ’پٹھان‘ اور ’جوان‘ بھی ریلیز ہوچکی ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.