اداکارہ سے لائیو ویڈیو کال پر بات کے دوران والدہ نے بیٹے کو تھپڑ مار دیا، ویڈیو وائرل

image

آج کے جدید دور میں جہاں اپنے فیورٹ اسٹارز کے معمولات پر نظر رکھنا آسان ہوچکا ہے وہیں اکثر لائیو سیشنز کے دوران بات چیت کرنا بھی ممکن ہے تاہم کئی بار آپ کی خوشی اس نوجوان کی طرح غارت ہوسکتی جس کو اس کی والدہ نے اداکارہ سے لائیو بات کے دوران تھپڑ جڑ دیا۔

بھارتی اداکارہ اونیت کور انسٹاگرام پر اپنے مداحوں سے براہ راست بات چیت میں مصروف تھیں، اس دوران ایک نوجوان بھرپور جوش میں ادکارہ سے بات چیت میں مصروف تھا،اتنے میں نوجوان کی والدہ آتی ہیں اور نوجوان کو مارنا شروع کردیتی ہیں۔

لڑکے والدہ کو یہ معلوم نہیں تھا کہ ان کا بیٹا کسی اداکارہ سے بات کررہا ہے، وہ یہ سمجھی کہ شاید یہ کسی لڑکی سے گفتگو کررہا ہے۔یہ سارا منظر انسٹاگرام پر لائیو گفتگو کے دوران ایک ویڈیو میں قید ہوا جو سوشل میڈیا کی زینت بنا ہوا ہے۔

یاد رہے کہ مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اکثر اسٹارز اپنے مداحوں کیلئے کوئی نہ کوئی ایسی سرگرمی ضرور رکھتے ہیں جس میں مداحوں کو بھی ان سے سوالات یا بات چیت کا موقع مل سکے۔

بھارت کے اس نوجوان نے بھی اپنی فیورٹ ایکٹریس سے بات کرنے کی کوشش کی لیکن اس کی والدہ نے نوجوان کی خوشی خراب کرنے کے ساتھ ساتھ اس کو دنیا بھر میں مذاق کا سبب بھی بنادیا ہے۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.