ماہرہ خان کے شوہر سلیم کریم کون ۔۔ دونوں کی ملاقات کیسے ہوئی؟

image

معروف اداکارہ ماہرہ خان کی شادی کے بعد مداحوں نے شوہر سلیم کریم کے بارے میں کھوج شروع کردی، سوشل میڈیا پر تلاش کے بعد اہم تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔

پاکستان سمیت بھارت میں مقبول اداکارہ ماہرہ خان کی شادی سوشل میڈیا پر ٹرینڈنگ میں ہے، گزشتہ ماہ اداکارہ کی شادی کی خبروں کا سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا گیا تھا جس کے بعد ان کی مینیجر نے اس قسم کی صحافت کو غیر ذمہ دارانہ قرار دیا تھا، البتہ اب ماہرہ خان کی دوسری شادی ہوچکی ہے۔

ماہرہ خان نے شادی سے قبل ایک پروگرام میں اعتراف کیا تھا کہ ان کے سلیم کریم نامی صنعتکار سے تعلقات ہیں لیکن انہوں نے ان کے حوالے سے مزید کوئی وضاحت نہیں کی تھی۔سلیم کریم کراچی سے تعلق رکھتے ہیں اور آن لائن پیمنٹ کمپنی کے مالک ہیں۔

ماہرہ خان اور سلیم کریم کی پہلی ملاقات سال 2017 میں ایک ٹیلی ویژن ایپلی کیشن کے لانچ کے موقع پر ہوئی تھی۔اداکارہ نے سال 2019 میں سلیم کریم کے ساتھ ترکی میں منگنی کی تھی، یہ تقریب خفیہ اور نجی تھی جس میں قریبی رشتے داروں اور دوستوں نے شرکت کی تھی۔

سلیم کریم کی کمپنی پاکستان سمیت دیگر 15 ممالک میں کاروباری حضرات کو باآسانی پیسوں کی ترسیل اور ادائیگی کی سہولیات فراہم کرتی ہے، ان کی کمپنی پاکستان کے علاوہ امریکا، یورپ اور مشرق وسطیٰ کے چند ممالک میں پیسوں کی ادائیگی اور ترسیل کی سہولیات فراہم کرتی ہے ۔

سلیم کریم پروفیشنل ڈی جے بھی ہیں اور اداکارہ ماہرہ سے کم از کم 10 سال زائد العمر ہیں۔ سلیم کریم کی عمر 45 سے 50 سال کے درمیان ہے۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.