’میرا شہزادہ سلیم‘ اداکارہ ماہرہ خان نے اپنی شادی کی جھلکیاں انسٹاگرام پر شیئر کر دیں

image

پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے شادی کے بندھن میں بندھنے کے بعد اپنی شادی کی جھلکیاں ویڈیو اور تصاویر کی صورت میں انسٹاگرام پر شیئر کر دی ہیں۔

ماہرہ خان کی شادی اپنے دیرینہ دوست اور کاروباری شخصیت سلیم کریم سے ہوئی ہے جس کے بعد وہ سوشل میڈیا پر ٹرینڈنگ میں ہیں۔

ماہرہ خان نے انسٹاگرام پر اپنی شادی کی جھلکیاں ویڈیو کی صورت میں شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’میرا شہزادہ سلیم۔‘ 

    View this post on Instagram           A post shared by Mahira Khan (@mahirahkhan)

ویڈیو میں ماہرہ خان اور اُن کے شوہر سلیم کریم ایک دوسرے کو نکاح میں ایجاب و قبول کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

اس کے علاوہ ویڈیو میں دونوں میاں بیوی کو ایک ساتھ رومانوی انداز میں بھی دیکھا جا سکتا ہے جبکہ ماہرہ خان کے ساتھ اُن کے بیٹے اذلان کو بھی دیکھا گیا۔

اسی طرح ماہرہ خان نے اپنی دوسری پوسٹ میں اپنی شادی کی مزید تصاویر شیئر کیں جس میں وہ خوبصورت اور قیمتی لہنگا زیب تن کیے ہوئے ہیں۔ 

    View this post on Instagram           A post shared by Mahira Khan (@mahirahkhan)

صرف یہ ہی نہیں سپرسٹار اداکارہ نے اپنی ایک اور انسٹاگرام پوسٹ میں اپنے شوہر کے ساتھ تصویر شیئر کی اور لکھا کہ ’بسم اللہ، شکر الحمدللہ۔‘ 

    View this post on Instagram           A post shared by Mahira Khan (@mahirahkhan)

دوسری جانب ماہرہ خان کی شادی کے بعد اُن کے لہنگے کی قیمت کے بارے میں کئی اندازے لگائے جا رہے ہیں تاہم پاکستانی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ اداکارہ کے شادی کے لہنگے کی قیمت 30 سے 35 لاکھ پاکستانی روپے ہو سکتی ہے۔

خیال رہے سلیم کریم اور ماہرہ خان مبینہ طور پر 2017 میں ٹیپ میڈ نامی ٹیلی ویژن ایپلی کیشن کے لانچ کے موقع پر ملے تھے۔

اس کے بعد ماہرہ خان اور سلیم کریم نے 2019 میں ترکیہ میں منگنی کی تھی جس کی تقریب میں صرف قریبی عزیز و اقارب نے شرکت کی تھی۔

خیال رہے یہ ماہرہ خان کی دوسری شادی ہے۔ اس سے قبل انہوں نے 2006 میں علی عسکری سے شادی کی تھی جو 2015 میں طلاق کی صورت میں ختم ہو گئی تھی۔

ماہرہ خان کی شادی کی ویڈیو پر انسٹاگرام صارفین کے تبصرے بھی دیکھنے کو مل رہے ہیں۔

فائقہ خان لکھتی ہیں کہ ’یہ ایسے ہے جیسے پریوں کی کہانی ہو۔‘

سُدریش خان نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ’اُف یہ خوبصورت سے بھی اوپر کی بات ہے۔‘

اداکارہ مایا علی نے لکھا کہ ’ماشااللہ، اس سے مزید کچھ خوب صورت نہیں ہو سکتا۔ میری آنکھوں میں یقین کریں آنسو آگئے ہیں۔ آپ دونوں کے لیے بہت خوش ہوں۔‘

ولیا نجیب نے تبصرہ کیا کہ ’بہت ہی اصلی، بہت خالص، اس ویڈیو کی ہر چیز سے پیار ہوگیا ہے۔‘


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.