عوام ہوجائیں خوش ۔۔ کل سے پیٹرول میں کتنے روپے کی بڑی کمی ہونے جا رہی ہے؟

image

عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی اور پاکستان میں ڈالر کی قیمت نیچے آنے کے بعد پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان ہے اور کل اعلان متوقع ہے۔

عالمی منڈی میں پیٹرول کی قیمت 10 ڈالر کمی سے 104 ڈالر فی بیرل پر آگئی ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت 8 ڈالر کم ہو کر 118 ڈالر فی بیرل ہوچکی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ پیٹرول کی قیمت میں اتوار کو 36 جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 19 روپے فی لیٹرکمی متوقع ہے،پیٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت 36 روپے کمی سے 206 روپے فی لیٹر ہوجائے گی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل 15 اگست سے 15 ستمبر کے درمیان پٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں بالترتیب 58.43 روپے اور 55.83 روپے فی لیٹر کا اضافہ ہوا تھا۔اس وقت حکومت پٹرول پر 82 روپے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر 73 روپے فی لیٹر ٹیکس وصول کر رہی ہے۔

تمام پیٹرولیم مصنوعات پراس وقت جنرل سیلز ٹیکس صفر ہے لیکن حکومت پیٹرول پر 60 روپے فی لیٹر پیٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی وصول کر رہی ہے جبکہ ایچ ایس ڈی، ہائی آکٹین بلینڈنگ کمپونینٹ اور 95 ریسرچ آکٹین نمبرپیٹرول پر 50 روپے فی لیٹر پیٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی وصول کی جا رہی ہے


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.