شاہد آفریدی کو اب تک کتنی بالی ووڈ فلمز کی آفر ہوئیں؟ انہوں نے پہلی بار بتا دیا

image

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ہیروز جیسے خوبصورت اور بااعتماد شاہد آفریدی نے بالی ووڈ فلموں میں کام کرنے کے حوالے سے ملنے والی آفرز کا راز میڈیا کے سامنے مداحوں کو بتادیا ہے۔

نجی ٹی وی سے بات چیت کے دوران سپر اسٹار شاہد آفریدی نے کہا کہ مجھے 2 سے 3 مرتبہ فلمز میں کام کرنے کے حوالے سے پیشکش ہوئی ہے جس میں بالی وڈ موویز بھی شامل ہیں لیکن میں نے انکار کردیا۔

شاہد آفریدی نے فلموں میں کام سے انکار کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ میری شناخت کرکٹ سے ہے اورمجھے لگتا ہے کہ انسان کو وہی کرنا چاہیے جو وہ کرسکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے فلموں میں کام نہیں کیا نہ ہی میری فیملی سے کبھی کسی نے کام کیا لہٰذا میں نے اس حوالے سے اب تک نہیں سوچا، میں نے کچھ کمرشل کیلئے کام کیے ہیں لیکن اس فیلڈ کیلئے اس سے زیادہ کام نہیں کیا۔

یاد رہے کہ شاہد آفریدی کا شمار پاکستان کے سب سے کامیاب اور سب سے زیادہ شہرت پانے والے کھلاڑیوں میں ہوتا ہے، پاکستان میں شاہد آفریدی کو جو شہرت ملی وہ کسی دوسرے کھلاڑی کے حصے میں نہیں آئی۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

مزید خبریں
خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.