آپ کو کیا لگتا ہے صرف آپ ہی خیال دیکھتے ہیں؟ ۔۔ جانیں چوہے تصور کرنے کی کتنی صلاحیت رکھتے ہیں؟

image

ذہن میں کسی شے کی صورت قائم کرنا، دھیان، خیال یا تصور کرنا انسانوں کی ایک اہم خاصیت سمجھی جاتی ہے، کئی بار انسان اپنے تصورات کو حقیقت کا روپ بھی دیتے ہیں اور منفرد ایجادات کا سبب بنتے ہیں تاہم اب ایک تحقیق میں چوہے کے تصور کرنے کے حوالے سے بھی اہم انکشاف سامنے آیا ہے۔

ہوگورٹس ہیوجس میڈیکل انسٹی ٹیوٹ کے جینیائی ریسرچ کیمپس کے محققین نے نئے مطالعے میں اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ جانور بھی تخیل کے مالک ہوتے ہیں۔

تحقیقی ماہر لی اینڈ ہیرس لیبز کی ایک ٹیم نے چوہوں کے خیالات کی تحقیقات کے لیے ورچوئل رئیلٹی اور دماغی مشین کے انٹرفیس کو ملا کر ایک نیا نظام تیار کیا جس کی مدد سے چوہوں کے تصورات میں جانچنے میں مدد ملی۔

ماہرین نے بتایا کہ تحقیق سے پتا چلا کہ انسانوں کی طرح جانور بھی ان جگہوں اور اشیاء کے بارے میں تصور کر سکتے ہیں جو ان کے سامنے نہیں ہیں، اپنے خیالات کا استعمال کرتے ہوئے کسی مقام پر چلنے یا کسی دور دراز چیز کو کسی خاص جگہ پر منتقل کرنے کا تصور تک کر سکتے ہیں۔

ایچ ایچ ایم آئی کے تحقیق دانوں کے مطابق انسانوں کی طرح جب چوہا جگہوں اور واقعات کا تجربہ کرتے ہیں، تو دماغ کے حصے ہپپوکیمپس میں مخصوص اعصابی سرگرمی کے نمونے متحرک ہو جاتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ہیپوکیمپس دماغ کا ایک علاقہ ہوتا ہے جو مقامی یادداشت کے لیے ذمہ دار ہے۔ نئے مطالعے سے پتہ چلتا ہے کہ چوہے رضاکارانہ طور پر اس میں ایسی سرگرمی کے پیٹرن پیدا کرسکتے ہیں جس سے وہ دور دراز کے مقامات کا تصور کرسکتے ہیں۔

یاد رہے کہ اکثر سائنسدان انسانوں کو دی جانے والی ادویات کا تجربہ چوہوں اور دیگر جانوروں پر کرتے ہیں، چوہوں کے تصورات کے حوالے سے نئی تحقیق نے ماہرین کو چوہوں سے متعلق مزید جانچ پر مجبور کردیا ہے۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.