لوگ مجھے بدتمیز سمجھتے ہیں لیکن ۔۔ یاسر حسین نے لوگوں کی باتوں پر کیا کہا اور تنازعات کی وجہ کیا بتائی؟ دیکھئے

image

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار اور میزبان یاسر حسین نے بدتمیز، مغرور اور غصہ والا ہونے کے حوالے سے لوگوں کی تنقید کا جواب دیتے ہوئے اپنی شخصیت کے اہم پہلوئوں سے پردہ اٹھادیا ہے۔

نجی ٹی وی کے شو میں اداکار یاسر حسین نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ لوگ مجھے بدتمیز اور مغرور سمجھتے ہیں لیکن میں ایسا نہیں ہوں، ’میں ایک نارمل انسان ہوں لیکن آج کے دور میں نارمل اور سادہ ہونا بھی بہت ابنارمل سا ہے۔

یاسر حسین نے کہا کہ جو لوگ سمجھتے ہیں کہ میں مغرور ہوں، غصے والا، بدتمیز ہوں ، ان کو بتادوں کہ میں غصے والا یا مغرور نہیں ہوں، میں بدتمیز بھی نہیں ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ’میں کہتاہوں کہ میرے دل میں جو ہو میں کیوں نہ بولوں؟ لوگ اگرچہ جو دل میں ہو نہیں بولتے، ڈپلومیسی سے کام لیتے ہیں لیکن مجھ سے ایسا رویہ نہیں اپنایا جاتا کیونکہ یہ میرا کام نہیں ہے‘۔

یاد رہے کہ سوشل میڈیا پر اکثر اہم معاملات پر مختلف رائے کی وجہ سے یاسر حسین کو تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے، سیدھی بات کرنے کی وجہ سے کئی بار لوگ انہیں مغرور یا بدتمیز بھی سمجھتے ہیں تاہم اداکار نے اپنے رویئے کی وضاحت کردی ہے۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.