چوری کا نیا طریقہ ۔۔ چور سیلز منیجر بن کر کیسے پہلے دن ہی 53 آئی فونز لے اُڑا؟ عجیب و غریب واقعہ

image

دنیا بھر میں چوری کیلئے لوگ مختلف طریقے استعمال کرتے ہیں، روس میں حال میں ایک انوکھی واردات ہوئی جس میں چور نے سیلز منیجر کی نوکری کے پہلے دن ہی اسٹور سے 53 آئی فون اور ساڑھے 5سو ڈالر سے زیادہ کی رقم بھی چرالی۔

روسی وزارت داخلہ نے ایک ملزم کا کلپ جاری کیا ہے جس میں الیکٹرانکس کی ایک دکان سے ایک چھوٹے سے سوٹ کیس اور دیگر کئی بیگز میں درجنوں آئی فونز بھرتے ہوئے دیکھا گیا۔

44 سالہ ملزم کو کیمرے کی آنکھ کی کوئی فکر نہیں، صفائی کرنے کے ساتھ ساتھ وہ اپنے چہرے کی سمت تبدیل کرنے کی کوشش کرنے اور اس میں ناکام ہونے کے بعدوہ اپنا جاری جاری رکھتا ہے۔ملزن دُکان سے 53 بالکل نئے آئی فونز اور 53ہزار روسی کرنسی روبل جو 570 ڈالر بنتے ہیں وہ لے کرسامنے کے دروازے سے باہر نکل جاتا ہے۔

یہ ہے کہ اس شخص کا الیکٹرانکس کی دُکان پر سیلز مینیجر کے طور پر اس کا پہلا دن تھا، پولیس نے بتایا کہ 44 سالہ شخص نے الیکٹرانکس اسٹور میں سیلز مینیجر کی نوکری حاصل کرنے کے لیے جعلی دستاویزات کا استعمال کیں اور پہلے ہی دن اسٹور کی چابیوں کا سیٹ حاصل کرنے کے بعد سب سے پہلے دُکان آیا اور 53 نئے آئی فونز اور رجسٹر میں موجود تمام رقوم لے کر دوسرے شہرسیواستوپول میں اپنے گھر چلا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزم کی تلاش شروع کردی گئی ہے اور بہت جلد چور کو پکڑ کر سلاخوں کے پیچھے ڈال دیا جائے گا۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.