مادھوری نے ہم ساتھ ساتھ ہیں کی پیشکش کیوں ٹھکرائی؟۔۔ برسوں بعد راز سے پردہ اٹھادیا

image

بالی ووڈ کی ڈانسنگ کوئین اور سپر اسٹار مادھوری ڈکشٹ نے سپر ہٹ فیملی بلاک بسٹر فلم ہم ساتھ ساتھ ہیں، میں کام نہ کرنے کے راز سے برسوں بعد پردہ اٹھاہی دیا ہے۔

90 کی دہائی میں اس فلم کے ڈائریکٹر سورج برجاتیا کی پسندیدہ ہیروئن مادھوری ڈکشت ہوا کرتی تھیں، مادھوری نے اپنے ایک پرانے انٹرویو میں انکشاف کیا تھا کہ جب اس فلم کے لیے کاسٹنگ کی جارہی تھی تو ڈائریکٹر نے ان سے رابطہ کیا۔

مادھوری ڈکشٹ کے مطابق اس وقت سورج برجاتیا کنفیوز تھے کہ مادھوری کو کس کردار کے لیے کاسٹ کیا جائے، بعدازاں اداکارہ کو فلم میں سب سے بڑی بہو سادھنا شرما کا کردار پیش ہوا جسے بعدازاں اداکارہ تبو (تبسم فاطمہ ہاشمی ) نے ادا کیا تھا۔

مادھوری ڈکشٹ نے بتایا کہ میں نے 1994 میں ریلیز ہونے والی بلاک بسٹر فلم ہم آپ کے ہیں کون میں سلمان کی ہیروئن کا کردار ادا کیا تھا ، اس لئے میں نہیں چاہتی تھی کہ مداح انہیں سلمان کے ساتھ بھابھی اور دیور کے کردار میں دیکھیں۔

یاد رہے کہ اس فلم کو 5 نومبر 1999 میں ریلیز کیا گیا تھا جسے اب 24 سال کا عرصہ گزر چکا ہے، یہ فلم 1999 اور 2000 کی سپر ہٹ فلم ثابت ہوئی تھی۔بالی وڈ کی سدا بہار فلم ہم ساتھ ساتھ ہیں شائقین آج بھی اتنی شدت اور جوش کے ساتھ لوگ دیکھنا پسند کرتے ہیں۔

فلم میں ڈاکٹر پریتی کا کردار اداکارہ سونالی بیندرے نے نبھایاتھا، سلمان خان کی ہیروئن سونالی کی جگہ پریتی کے کردار کے لیے پہلے روینہ ٹنڈن سے رابطہ کیا گیا تھا لیکن انہوں نے اس پیشکش کو قبول نہ کیا اور پھر یہ کردار ہمیشہ کے لیے سونالی بیندرے کے نام سے منسوب ہوگیا۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.