انڈے کا فنڈا ۔۔ اُبلا ہوا یا آملیٹ؟ کونسا انڈہ کھانا آپ کیلئے زیادہ بہتر ہے؟

image

انڈہ ہر موسم اور ہر جگہ ہمیشہ دستیاب اور بہت شوق سے کھایا جاتا ہے، کچھ لوگوں کا تو ناشتہ انڈے کے بغیر مکمل نہیں ہوتا، کچھ لوگ ابال کر اور کچھ آملیٹ بناکر انڈہ کھانے کا شوق رکھتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق انڈا وٹامن بی 12، ڈی اور رائبوفلاوین کا ایک بہترین ذریعہ ہے، انڈہ آپ کے جسم میں توانائی کی پیداوار کو فروغ دیتا ہے اور ہڈیوں کو مضبوط بناتا ہے۔

غذائی ماہرین کے مطابق ایک انڈے میں تقریباً 72 کیلوریز، 6 گرام پروٹین، اور 5 گرام صحت مند چکنائی ہوتی ہے، ساتھ ہی انڈے میں اومیگا 3 فیٹی ایسڈز بھی پائے جاتے ہیں۔

انڈے ناشتے میں دنیا بھر میں سب سے زیادہ مقبول غذاؤں میں سے ایک ہیں۔کچھ لوگ ابال کر، کچھ آملیٹ جب کہ کچھ ہاف فرائی انڈے کھانا پسند کرتے ہیں۔

ابلے ہوئے انڈے یقیناً غذائیت سے بھرپور آپشن ہیں، ایک ابلے ہوئے انڈے میں تقریباً 78 کیلوریز ہوتی ہیں، جو پروٹین، چکنائی اور ضروری وٹامنز اور معدنیات کا اچھا توازن فراہم کرتی ہیں۔ انڈے کو ابال لینے سے اس میں زیادہ تر غذائی اجزا محفوظ رہتے ہیں۔ آپ کو غذائیت کے ساتھ ذائقہ بھی چاہیے تو لوگ آملیٹ کا انتخاب کرتے ہیں جسے سبزیوں، پنیر اور دیگر اشیا کے ساتھ پکایا جاتا ہے۔

ایک ابلا ہوا انڈا اپنی زیادہ تر قدرتی خوبیوں کو برقرار رکھتا ہے کیونکہ اسے اضافی چکنائی یا اجزا کے بغیر پکایا جاتا ہے۔ آملیٹ، اگرچہ ممکنہ طور پر پروٹین اور اضافی غذائی اجزا سے بھرپور ہوتے ہیں لیکن کھانا پکانے کے تیل اور دیگر زیادہ کیلوریز بھرنے کی وجہ سے یہ جسم میں چکنائی پیدا کرسکتے ہیں۔ اس لئے ابلا ہوا انڈہ کھانا زیادہ بہتر ہے۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.