ٹیم میں لڑائی ۔۔ ذکا اشرف نے قومی ٹیم میں جھگڑوں سے پردہ اٹھادیا، دیکھئے

image

بھارت میں جاری کرکٹ ورلڈکپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے میڈیا پر جھگڑوں کے حوالے سے سامنے آنے والی اطلاعات کے حوالے سے چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف نے وضاحت پیش کردی ہے۔

بہاولپور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ذکا اشرف نے بتایا کہ ٹیم متحد ہے کوئی لڑائی نہیں ہوئی، کرکٹ دشمن فضول کہانیاں اڑا رہے ہیں، ٹیم متحد ہے اور کھلاڑیوں میں کوئی اختلاف نہیں، دعا ہے کہ ٹیم کامیاب ہو، ورلڈکپ میں کارکردگی کے حوالے سے ٹیم اور قیادت میں تبدیلی کا فیصلہ ٹیکنیکل کمیٹی کرے گی۔

ہمارے اوپنر نےکمال کی کارکردگی دکھائی ہے، ہمارے کرکٹرز کو بہت کم پیسے ملتے ہیں، میں نے انضمام الحق کو بلایا لیکن انہوں نے آنے سے پہلے ہی استعفیٰ دے دیا۔

یاد رہے کہ ورلڈکپ میں قومی ٹیم کی اہم میچز میں شکستوں کے بعد پاکستان ٹیم میں گروپ بندیوں اور لڑائی جھگڑوں کے حوالے سے اطلاعات بھی سامنے آئی تھیں تاہم چیئرمین ذکا اشرف نے ٹیم اور مینجمنٹ میں اختلافات کی سختی سے تردید کردی ہے۔

واضح رہے کہ ورلڈکپ کیلئے بھارت میں موجود قومی ٹیم کے سینٹرل کنٹریکٹ کے حوالے سے بھی تنازعات سامنے آئے تھے۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

مزید خبریں
خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.