سستی پرواز میں سفر ۔۔ کوہلی کو ماسک لگانے کے باوجود پہچان کر مسافروں نے کیا کیا؟ ویڈیو

image

بھارتی کرکٹ ٹیم کے اسٹار بلے باز ویرات کوہلی کو ورلڈکپ کے اہم میچ میں جنوبی افریقہ کیخلاف سنچری بنانے کے بعد سستی سی پرواز میں سفر کرتے ہوئے مسافروں نے گھیر لیا۔

ایک روزہ کرکٹ میں سب سے زیادہ سنچریاں بنانے کے سچن ٹنڈولکر کے عالمی ریکارڈ کی برابری کے بعد بھارتی ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی ایک عام سی پرواز میں سفر کررہے تھے۔

پیر کو کوہلی کو ڈومیسٹک فلائٹ میں سوار ہوتے ہوئے دیکھا گیا اور ان کی موجودگی نے ساتھی مسافروں کو ایک پُرجوش جنون میں مبتلاکردیا۔سابق بھارتی کپتان کے پاس بیٹھے مسافروں نے ماسک کے باوجود کوہلی کو پہچان لیا اور پرواز کے اندر تصاویر اور ویڈیوز لینا شروع کردیں۔

ویرات کوہلی کو دور حاضر کے بہترین بلے بازوں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے ،2013ء اور 2022ء کے درمیان انہوں نے تینوں طرز میں 213 میچوں میں بھارتی کرکٹ ٹیم کی قیادت کی۔

کوہلی کے پاس تیز ترین 23000 بین الاقوامی رنز بنانے کا عالمی ریکارڈ بھی ہے۔ کوہلی کئی ایوارڈز حاصل کرچکے ہیں اور حال ہی میں انہوں نے سچن ٹنڈولکر کا ایک روزہ میچوں میں 49 سنچریوں کا ریکارڈ برابر کیا ہے اور یوں محسوس ہوتا ہے کہ وہ جلد مزید سنچریاں اسکور کرکے ٹنڈولکر سے بھی آگے نکل جائینگے۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

مزید خبریں
خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.