کوئی اپنا گھر پیچھے نہیں چھوڑتا ہے کیونکہ ۔۔ ماہرہ نے غیر قانونی افغانیوں کے حوالے سے کیا کہہ دیا کہ لوگ ان پر برس پڑے؟

image

اداکارہ ماہرہ خان نے پاکستان میں طویل عرصے سے قیام پذیر غیر قانونی افغان پناہ گزینوں کی ملک سے بے دخلی پر قوم سے اپیل کی ہے کہ وہ افغان بھائیوں اور بہنوں کی مدد اور حمایت جاری رکھیں۔

2019 اقوام متحدہ کے ادارہ برائے انسانی حقوق کی خیر سگالی سفیر کی حیثیت سے خدمات انجام دینے والی ماہرہ خان نے کہا ہے کہ یہ لوگ بھی ہماری مہربانی اور ہمدردی کے محتاج ہیں، ان کو واپس جانے کی صورت میں خطرات کا سامنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کوئی بھی اپنی مرضی سے اپنا گھر پیچھے نہیں چھوڑتا، کئی دہائیوں سے ہم نے ضرورتمند افغان بھائیوں اور بہنوں کو تحفظ فراہم کیا ہے۔میں اپنی قوم سے اپیل کرتی ہوں کہ وہ ان لوگوں کی حمایت جاری رکھیں جنہیں اس کی ضرورت ہے۔

یاد رہے کہ حکومت کی جانب سے پاکستان میں غیر قانونی طور پر رہائش رکھنے والے تمام غیر ملکیوں کو بےدخلی کے لیے 31 اکتوبر کی ڈیڈ لائن دی گئی تھی جس کے بعد غیر قانونی مقیم افغان تارکین ملک چھوڑ نے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ماہرہ خان کے بیان کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.