ایسا کیا ہوا کہ شاپنگ مال میں ہی رہ گیا ۔۔ 6 ماہ سے شاپنگ مال میں رہنے والا شخص کیسے پکڑا گیا؟ ویڈیو

image

شاپنگ خواتین کا سب سے پسندیدہ مشغلہ سمجھا جاتا ہے اور کئی مرد حضرات بھی شاپنگ کا شوق رکھتے ہیں لیکن چین کے ایک شاپنگ مال میں گزشتہ 6 ماہ سے ایک شخص سیڑھیوں کے نیچے ڈیرہ جمائے بیٹھا تھاجس کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔

شنگھائی کے ایک شاپنگ مال میں ایک شخص سیڑھیوں کے نیچے گزشتہ 6 ماہ سے ڈیرہ جمائے بیٹھا تھااور 6 ماہ بغیر کسی مشکل کے شاپنگ مال کی سیڑھیوں کے نیچے اپنے شب و روز بسر کرتا رہا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں چینی شخص کو شاپنگ مال کی سیڑھیوں کے نیچے سلیپنگ ٹینٹ، ایک چھوٹی میز اور کرسی کے ساتھ دیکھا گیا۔اپنے قیام کے دوران چینی شخص لیپ ٹاپ اور موبائل فون شاپنگ مال کے الیکٹرک آؤٹ لیٹس سے چارج کرتا رہا۔

6 ماہ قبل اس نوجوان کو گارڈ نے مال میں منتقل ہوتے وقت پکڑ لیا تھا لیکن نوجوان نے گارڈ سے درخواست کی کہ وہ امتحان کیلئے ایک پرسکون جگہ کی تلاش میں ہے اور امتحان ہوتے ہی وہ مال سے چلا جائے گا جس کے بعد گارڈ نے اس نوجوان کو مال میں رہنے کی اجازت دی۔اب 6 ماہ بعد نوجوان کو ایک دوسرے سیکورٹی گارڈ نے پکڑ کر گرفتار کروادیا ہے۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.