شمبن گل نے پہلی پوزیشن چھین لی ۔۔ بابر اعظم کس نمبر پر چلے گئے، کوہلی کی پوزیشن کونسی؟ آئی سی سی کی تازہ ترین رینکنک جاری

image

بھارت میں جاری ورلڈکپ کے دوران آئی سی سی نے ون ڈے کی پلیئرز رینکنگ جاری کردی ، بھارت کے شبمن گل نے بابراعظم سے پہلی پوزیشن چھن لی۔

شبمن گل کے 830 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر آگئے ہیں جبکہ بابر اعظم 824 رینکنگ پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم تقریباً ڈھائی برس نمبر ون کی پوزیشن پر رہے، جنوبی افریقا کے کوئنٹن ڈی کوک تیسرے، بھارت کے ویرات کوہلی چوتھے اور آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر پانچویں نمبر پر ہیں۔

پاکستان کے فخر زمان ہفتہ وار رینکنگ میں 11 ویں نمبر موجود ہیں جبکہ افغانستان کے ابراہیم زادران سات درجے بہتری کے ساتھ 12 ویں نمبر پر آگئے۔

شاہین شاہ آفریدی بھی اپنی نمبر ون پوزیشن کھو بیٹھے ہیں، اب ان کی جگہ بھارت کے محمد سراج 709 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں، جنوبی افریقا کے کیشوو مہاراج 694 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے، آسٹریلیا کے ایڈم زمپا 662 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔

بھارت کے کلدیپ یادیو 661 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے اور پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی 658 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

مزید خبریں
خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.