کہاں گیا اسے ڈھونڈو ۔۔ افغانستان کی شکست کے بعد عرفان پٹھان سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کیوں کر رہے ہیں؟

image

بھارت میں جاری کرکٹ ورلڈکپ کے دوران پاکستان کو شکست دینے پر افغان کھلاڑیوں کے ساتھ ملکر بھنگڑے ڈالنے والے عرفان پٹھان آسٹریلیا کے ہاتھوں افغانستان کی شکست کے بعد سوشل میڈیا پر ٹرینڈنگ میں آگئے۔

پاکستان کیخلاف ہمیشہ زہر اگل کر خود کو سچا ہندوستانی ثابت کرنے کی کوشش کرنے والے عرفان پٹھان نے پاکستان کیخلاف افغانستان کی جیت پر چنئی کے گراؤنڈ میں رقص کیا تھا جس پر پوری دنیا نے عرفان پٹھان کی شرمناک حرکت کی مذمت کی تھی۔

آسٹریلیا کے خلاف افغانستان کی یقینی فتح شکست میں بدل جانےکے بعد سوشل میڈیا پر آئی سی سی ورلڈکپ کے کمنٹری پینل میں شامل عرفان پٹھان کا نام ٹرینڈ کرنے لگا اور کرکٹ شائقین عرفان پٹھا ن کو ڈھونڈھتے رہے۔

سوشل میڈیا پر گلین میکسویل کی تعریفوں کے ساتھ ساتھ کرکٹ شائقین عرفان پٹھان پر طنز اور تنقید کرنا بھی نہیں بھولے اورآسٹریلیا کے ہاتھوں افغانستان کی شکست کے فوری بعد سوشل میڈیا پر پر میمز کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

صارفین عرفان پٹھان سے سوال کرنے لگے کہ وہ کب ڈانس کریں گے۔ ایک صارف نے مسٹر بین والی طنزیہ پوسٹ کی کہ عرفان پٹھان کا ڈانس اپلوڈ ہو رہا ہے، ایک صارف نے میمز کے ساتھ پوسٹ کی کہ میکسویل کی یہ اننگز عرفان پٹھان کے ڈانس کی حقدار ہے۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

مزید خبریں
خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.