اپنے چیٹ بوٹس خود کیسے تیار کر سکتے ہیں ۔۔ چیٹ جی پی ٹی کی زندگی بدلنے والی آفر سے فائدہ کیسے اٹھایا جائے؟

image

آرٹی فیشل انٹیلی جنس نے ٹیکنالوجی کی دنیا کا نقشہ بدل دیا ہے، گھنٹوں ریسرچ اور محنت کے بعد ہونے والے کام منٹوں میں ممکن ہوچکے ہیں اور چیٹ جی پی ٹی کے جدید چیٹ بوٹ نے زندگی بہت آسان بنادی ہے اور اب اگر آپ بھی چیٹ بوٹ تیار کرنا چاہتے ہیں تو اب ایسا ممکن ہے۔

چیٹ جی پی ٹی بنانے والی کمپنی اوپن اے آئی کے مطابق اس کی جانب سے تمام افراد کو اے آئی ٹیکنالوجی پر مبنی اپنے چیٹ بوٹس تیار کرنے کا موقع فراہم کیا جائے گا۔

چیٹ بوٹ بنانے کے خواہشمند لوگوں کو کمپنی کی جانب سے آسان زبان میں ہدایات فراہم کی جائیں گی اور صارف کو مخصوص تفصیلات پی ڈی ایف، ویڈیوز یا دیگر فائلز کی شکل میں اپ لوڈ کرنا ہوگی اور چیٹ بوٹ کا مقصد واضح کرنا ہوگا، یعنی وہ تصاویر تیار کرے گا یا ویب پر سرچ کرے گا۔

اوپن اے آئی کے چیف ایگزیکٹو سام آلٹمین کا کہنا ہے کہ جی پی ٹیز کسی مخصوص مقصد کے لیے چیٹ جی پی ٹی کے ایڈیٹڈورژن ہوں گے۔

انہوں نے اس ٹیکنالوجی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بتایا کہ اس سسٹم کو تیار کرنا بہت آسان ہوگا۔اگر آپ اس بارے میں مزید جاننا چاہتے ہیں تو اوپن اے آئی کی ویب سائٹ پر جان سکتے ہیں۔

آنے والے ہفتوں میں اوپن اے آئی کی جانب سے ان چیٹس بوٹس کو ایک نئے جی پی ٹی اسٹور انٹرفیس پر جاری کیا جائے گا۔کمپنی کی جانب سے اسٹور میں رکھنے جانے والے بوٹس استعمال کرنے کی فیس نہیں بتائی گئی اور یہ واضح کیا کہ انہیں تیار کرنے والوں کے ساتھ آمدنی کو شیئر کیا جائے گا تاہم اگر آپ بھی اس تجربے میں کامیاب ہوجاتے ہیں تو آپ کیلئے ترقی کی راہیں کھل سکتی ہیں۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.